?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے جنوب مغربی علاقوں میں مقیم افغانوں کو ملک چھوڑنے کی نئی ہدایت جاری کی ہے، جس کے بعد ہزاروں افراد سرحد کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اعلیٰ سرکاری افسر مہراللہ نے بتایا کہ ہمیں محکمہ داخلہ سے ہدایات ملی ہیں کہ تمام افغان شہریوں کی باعزت اور منظم واپسی کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کیا جائے۔
چمن کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر حبیب بنگلزئی نے کہا کہ جمعہ کے روز چمن بارڈر پر تقریباً 4 سے 5 ہزار افراد واپسی کے منتظر تھے۔
افغانستان کے صوبہ قندھار میں پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کے سربراہ عبداللطیف حکیمی نے بتایا کہ ’ہمیں جمعہ کے روز افغانوں کی واپسی میں اضافے کا علم ہے‘۔
گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران لاکھوں افغان جنگوں سے بچنے کے لیے پاکستان آئے، اور 2021 میں طالبان حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بھی لاکھوں افغان پاکستان پہنچے تھے۔
2023 میں شروع ہونے والی جبری واپسی کی مہم کو اپریل میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا، جب حکومت نے لاکھوں افغانوں کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کر دیے تھے اور متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ ملک نہ چھوڑیں تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ جبری واپسی طالبان حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ایک کوشش ہے تاکہ وہ سرحدی علاقوں میں شدت پسندی کو قابو میں لائیں۔
2023 سے اب تک مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد افغان پاکستان چھوڑ چکے ہیں، جن میں صرف اپریل 2025 سے اب تک 2 لاکھ سے زیادہ افغان شہری ملک چھوڑ کر گئے ہیں۔
یہ مہم ان 8 لاکھ سے زائد افغانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جن کے پاس عارضی رہائشی اجازت نامے ہیں، جن میں سے کچھ پاکستان میں پیدا ہوئے یا دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں۔
سیکیورٹی اور معاشی مسائل کے شدت اختیار کرنے کے باعث بہت سے پاکستانی اب افغان مہاجرین کی میزبانی سے تنگ آچکے ہیں، اور اسی وجہ سے یہ مہم عوامی حمایت حاصل کر رہی ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسندوں کی کارروائیوں کا سامنا ہے۔
گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ اموات ہوئیں اور حکومت اکثر افغان شہریوں پر ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتی ہے۔
ایران نے بھی افغانوں کی جبری واپسی کی ایک بڑی مہم شروع کی ہے، جس کے تحت اب تک 15 لاکھ سے زیادہ افغانوں کو سرحد پار بھیجا جا چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنان میں گیس کی منتقلی اسرائیل کی ہےمصر کی نہیں: صہیونی
?️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایک صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ جو گیس مصر
اکتوبر
وزیر داخلہ کا بدھ تک کالعدم تنظیم کے کیسز واپس لینے کا اعلان
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ تک
اکتوبر
اداکار عدنان ٹیپو فوج میں سلیکشن کے بعد کیوں بھاگ آئے؟
?️ 15 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) اداکاری دنیا ایسی ہے جس کے بارے میں آئے دن
مارچ
امید ہے معاملات صلح صفائی سے طے پا جائیں گے:شیخ رشید
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا
مئی
سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری، تمام وسائل فراہم کریں گے: سہیل آفریدی
?️ 23 نومبر 2025 پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ سپیشلائزڈ
نومبر
بلوچستان میں آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں۔ ترجمان پاک فوج
?️ 16 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
اگست
عمران خان نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنرل باجوہ میں تو نہیں کہہ رہا لیکن عوام نے فضل الرحمن کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے
?️ 11 مارچ 2022لوئر دیر (سچ خبریں ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’ابھی جنرل
مارچ
اگرمزید گیس چاہئے تو نورڈ اسٹریم 2 ہٹا دیں: پیوٹن
?️ 17 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کے روز
ستمبر