?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زرنش خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کریں۔
زرنش خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں خصوصی طور پر سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کی جائیں۔
انہوں نے لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں، اس لیے ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں اور وہ صرف درخواست ہی کر سکتی ہیں۔
زرنش خان نے ساتھ ہی واضح کیا کہ جس سوشل میڈیا پیج کو جو کچھ بھی ان سے متعلق لکھنا ہے، بھلے لکھیں لیکن ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔
انہوں نے اپنی پرانی تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
زرنش خان نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی حجاب کے ساتھ کھچوائی گئی قدرے نئی تصاویر شیئر کی جائیں یا نہیں، تاہم انہوں نے اپنی پرانی تصاویر کو شیئر نہ کرنے کی درخواست کی اور ساتھ ہی لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں۔
ممکنہ طور پر اداکارہ نے میڈیا اور سوشل میڈیا کو عندیہ دیا کہ اگر وہ ان کی تصاویر شیئر بھی کریں تو ان کی حجاب والی تصاویر شیئر کی جائیں۔
زرنش خان کچھ عرصے سے شوبز انڈسٹری اور ڈراموں سے دور ہیں، انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرکے حجاب اور پردہ کرنا شروع کیا اور وہ سوشل میڈیا پر اب زیادہ تر مذہبی پوسٹس شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اکتوبر 2024 میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے خواب میں حضور اکرم ﷺ کو دیکھنے کے بعد شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
زرنش خان نے 2013 میں شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور ان کا آخری ڈراما 2022 میں نشر ہوا۔
ماضی میں زرنش خان کو ان کے بولڈ لباس اور انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے اور حال ہی میں ان کی ساتھی اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق کی گئی بات کی تین سال پرانی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کہتی ہیں کہ علیزے شاہ ہر کسی سے بدتمیزی کا مقابلہ جیت جائیں گی۔
مذکورہ ویڈیو پر اب زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی بھی مانگی تھی لیکن علیزے شاہ نے انہیں معاف نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
زرنش خان کی طرح دیگر چند اداکارائیں، ماڈلز و گلوکارائیں بھی مذہب اسلام کی خاطر شوبز سے دور ہو چکی ہیں اور اب وہ پردے میں دکھائی دیتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران جنرل موسوی کا انتقام کیسے لے گا؟ عطوان کی زبانی
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: علاقے کے اسٹریٹجک مسائل کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے
دسمبر
وزیر اعظم آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا افتتاح کریں گے
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے
مئی
اینگرو کنیکٹ نے 56 کروڑ ڈالر میں جاز کے تمام 10 ہزار 500 ٹاورز خرید لیے
?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے
جون
فیصلہ کن فتح سے ہتھیار ڈالنے تک
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ طے پانے
نومبر
جنگ کے بعد غزہ کا مستقبل کیا ہوگا؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ کی پٹی کا مستقبل جنگ
مارچ
ہمارے خلاف اقتصادی جنگ ناکام ہو چکی ہے: پیوٹن
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ
ستمبر
اسرائیلی پولیس نے دو اردنی شہریوں کو گرفتار کرلیا، اردن کا شدید احتجاج
?️ 26 مئی 2021اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد پولیس کی جانب سے دو اردنی
مئی
آج کا ہٹلر کون ہے؟ برازیل کے صدر کا بیان
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا نے افریقی یونین کے
فروری