🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زرنش خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کریں۔
زرنش خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں خصوصی طور پر سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کی جائیں۔
انہوں نے لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں، اس لیے ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں اور وہ صرف درخواست ہی کر سکتی ہیں۔
زرنش خان نے ساتھ ہی واضح کیا کہ جس سوشل میڈیا پیج کو جو کچھ بھی ان سے متعلق لکھنا ہے، بھلے لکھیں لیکن ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔
انہوں نے اپنی پرانی تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
زرنش خان نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی حجاب کے ساتھ کھچوائی گئی قدرے نئی تصاویر شیئر کی جائیں یا نہیں، تاہم انہوں نے اپنی پرانی تصاویر کو شیئر نہ کرنے کی درخواست کی اور ساتھ ہی لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں۔
ممکنہ طور پر اداکارہ نے میڈیا اور سوشل میڈیا کو عندیہ دیا کہ اگر وہ ان کی تصاویر شیئر بھی کریں تو ان کی حجاب والی تصاویر شیئر کی جائیں۔
زرنش خان کچھ عرصے سے شوبز انڈسٹری اور ڈراموں سے دور ہیں، انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرکے حجاب اور پردہ کرنا شروع کیا اور وہ سوشل میڈیا پر اب زیادہ تر مذہبی پوسٹس شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اکتوبر 2024 میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے خواب میں حضور اکرم ﷺ کو دیکھنے کے بعد شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
زرنش خان نے 2013 میں شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور ان کا آخری ڈراما 2022 میں نشر ہوا۔
ماضی میں زرنش خان کو ان کے بولڈ لباس اور انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے اور حال ہی میں ان کی ساتھی اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق کی گئی بات کی تین سال پرانی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کہتی ہیں کہ علیزے شاہ ہر کسی سے بدتمیزی کا مقابلہ جیت جائیں گی۔
مذکورہ ویڈیو پر اب زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی بھی مانگی تھی لیکن علیزے شاہ نے انہیں معاف نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
زرنش خان کی طرح دیگر چند اداکارائیں، ماڈلز و گلوکارائیں بھی مذہب اسلام کی خاطر شوبز سے دور ہو چکی ہیں اور اب وہ پردے میں دکھائی دیتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
لاپتہ افراد کے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو نوٹس
🗓️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس
دسمبر
سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی
🗓️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست
نومبر
رام اللہ میں صہیونی چوکی پر فائرنگ
🗓️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں
نومبر
شہید یحیی سنوار کا وہ وعدہ جو ان کی شہادت کے بعد پورا ہوا
🗓️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ شہید یحیی سنوار کا
فروری
حکومت نے آئی ایم ایف کو ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہ آنے کی یقینی دہانی کرادی
🗓️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے آئی
مارچ
مسلسل دسویں روز روپے کی قدر میں کمی،
🗓️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج
ستمبر
وفاقی وزیر توانائی نے اگلے ماہ سے بجلی بلوں میں ریلیف کا عندیہ دے دیا
🗓️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عندیہ دیا
اکتوبر
ن لیگ میں تحریک انصاف پر پابندی اور دیگر معاملات پر رائے تقسیم
🗓️ 19 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن میں پی ٹی آئی پر
مئی