?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے کم عمری کی شادیوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیاں اپنی آزادی کو ترجیح دیتی ہیں، اسی لیے وہ کم عمری میں شادی نہیں کرنا چاہتیں۔
حال ہی میں غزالہ جاوید کا ٹی وی پروگرام ’روشن سویرا‘ میں دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ آج کی لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ شادی کرنے سے ان کی زندگی کی آزادی اور عیاشی ختم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ میچور لڑکیوں کو شادی کے بعد ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات پیش آتی ہیں، جب کہ کم عمر لڑکیاں باآسانی خود کو نئے ماحول کے مطابق ڈھال لیتی ہیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی اپنی شادی 16 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور 18 سال کی عمر میں وہ ایک بیٹی کی ماں بھی بن گئی تھیں۔
غزالہ جاوید کے مطابق ماضی میں کم عمری کی شادیاں زیادہ ہوتی تھیں اور وہ کامیاب بھی ہوتی تھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی کسی بھی عمر میں ہو، اسے کامیاب بنانے کے لیے سب سے پہلے ساسوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہیے، ساسوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ کسی کی بیٹی کو اپنے گھر لارہی ہیں اور جب تک وہ اسے اپنی بیٹی نہیں سمجھیں گی، تب تک لڑکی بھی انہیں اپنا نہیں پائے گی۔
غزالہ جاوید نے مزید کہا کہ اب دور بدل گیا ہے، اب لڑکے ایسی لڑکیاں چاہتے ہیں جو نہ بہت زیادہ پڑھی لکھی ہوں اور نہ بالکل کم تعلیم یافتہ، بلکہ درمیانی تعلیم حاصل کی ہوئی ہوں تاکہ وہ آنے والی نسل کی بہتر تربیت کر سکیں۔
مشہور خبریں۔
بشار الاسد نے ماسکو میں پناہ لی
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک روسی ٹی وی چینل نے کریملن محل کا حوالہ
دسمبر
بشار اسد شامی عوام کے لیئے ہیرو کیوں ہیں جانیئے اس رپورٹ میں
?️ 30 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد نے 95.1 فیصد
مئی
فواد چوہدری کا ایک بار پھر معافی مانگنے کا اعلان؛ کیوں؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4
اگست
چین کے خلاف امریکہ کی نئی حکمت عملی میں مسلم ممالک کا اہم رول
?️ 13 اپریل 2021(سچ خبریں) امریکہ چین کے خلاف ایک بہت بڑی سرد جنگ میں
اپریل
بھارت،افغانستان کے حالات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
ستمبر
صیہونیوں کا متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم فروخت کرنے سے انکار
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سکیورٹی سروسز نے متحدہ عرب امارات کو "آئرن
جنوری
عظیم صہیونی مصیبت کے چند اہم اشارے؛ جنگیں اسرائیل کو کہاں لے جائیں گی؟
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حلقوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ
ستمبر
روس یوکرین جنگ کا حقیقی فاتح کون ہے؟
?️ 1 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں خبروں کی بمباری نے حقیقی خبروں کو اس ملک
جون