?️
لاہور: (سچ خبریں) یوٹیوبر، اسلامی مبلغ اور ڈاکٹر زیبا وقار پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ قومی اسمبلی این اے 122 سے منجھے ہوئے سیاست دانوں کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق زیبا وقار وڑائچ قومی اسمبلی کے حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لطیف کھوسہ کے مد مقابل انتخاب لڑیں گی۔
زیبا وقار پہلی بار انتخابی میدان میں اتریں، وہ مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ میں اتریں گی۔
ان کے شوہر وقار ندیم وڑائچ بھی سیاست دان ہیں اور وہ طویل عرصے سے جماعت اسلامی سے وابسہ ہیں لیکن زیبا وقار پہلی بار انتخابی میدان میں اتریں گی۔
زیبا وقار وڑائچ یوٹیوب پر مذہبی خطابات کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں ان کے وہاں پر 18 ہزار کے قریب سبسکرائبرز ہیں جب کہ فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ان کی بہت بڑی فین فالوؤنگ ہے۔
علاوہ ازیں زیبا وقار نے النسا اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے نام سے پاکستان بھر میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے مذہبی سمیت جدید تعلیم کے ادارے کھول رکھے ہیں، جہاں خواتین کو رہائش اور کھانا بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔
پہلی بار انتخابی میدان میں اترنے والی زیبا وقار پیشے کے لحاظ سے گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے کئی سال تک ماہر نسوانی امراض کے طور پر خدمات بھی سرانجام دیں اور اب بھی وہ غریب افراد کو صحت سے متعلق مفت مشورے بھی دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
زیبا وقار اپنے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی اپنی انتخابی مہم کے لیے استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکا کا افغانستان میں نیا کھیل، ترکی کو بھی اپنی سازش میں شامل کرلیا
?️ 18 جون 2021کابل (سچ خبریں) امریکا افغانستان سے نکلتے نکلتے ہر دن کوئی نا
جون
صہیونی یونیورسٹی ٹیکنیون کی معلومات ہیک
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی یونیورسٹی ٹیکنیون کے ترجمان نے آج اعلان کیا کہ اس
فروری
ایف بی آئی کی عمارتوں پر حملے جاری
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: امریکی فیڈرل پولیس ایف بی آئی کی جانب سے ڈونلڈ
اگست
ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے، اسد قیصر
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا
مارچ
اسرائیل کے ساتھ سمجھوتا نہیں ہو سکتا: الجزائر
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر موسی خرفی نے منگل کے روز
اگست
9 مئی (ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: یاسمین راشد، محمودالرشید اور دیگر پر فرد جرم عائد
?️ 15 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو
جنوری
بکری اپنی خیر کب تک منائے گی
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی شیعہ رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں میں سے ایک ترکی العطابی،
جولائی
مار ایلاگو سے ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کی دریافت
?️ 13 اگست 2022جمعہ کو جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست