?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا پیٹ کاٹ کر سکیورٹی اداروں پر لگاتے ہیں، ادارے ہماری حفاظت کی بجائے کسی اور کام میں پڑ گئے ہیں، ان کا کام حکومتیں بنانا اور گرانا نہیں ہے، ان کا کام زراعت، اسٹاک ایکسچینج اور دیگر کام نہیں ہیں، دہشت گرد افغانستان سے پاکستان ہی کیوں آتے ہیں؟ کہیں اور کیوں نہیں جاتے؟ کیا ہم سکیورٹی اداروں پر اربوں کھربوں روپے نہیں لگاتے؟ اگر ہم پارلیمان میں یہ بات نہیں کرسکتے تو کہاں کریں گے؟ آپ ہمارے باپ دادا نہیں ہیں میں تنقید کروں گا کیوں کہ میں مضبوط ادارے چاہتا ہوں لیکن ادارے اپنا کام کریں، ہم بات کرتے ہیں تو ایف آئی آر ہو جاتی ہے، ہمارے واش رومز اور بیڈ رومز سے نکلو اپنا کام کرو، اپنا کام کرو پاکستان بدل جائے گا۔
اس موقع پر سپیکر ایاز صادق نے جنید اکبر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے بڑی اچھی باتیں کیں، کاش آپ نیشنل سکیورٹی میٹنگ میں شرکت کرتے، آپ کو اس میٹنگ آنا چاہیئے تھا، وہ میٹنگ حکومت اور اپوزیشن کی نہیں تھی، قومی سلامتی کمیٹی میں آپ امن و امان کے حوالے سے بات کر سکتے تھے، وہ حکومت یا اپوزیشن کی نہیں نیشنل سکیورٹی میٹنگ تھی، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں حالات پر بریفنگ تھی آپ کو سننا چاہیے تھا، ساری جماعتوں کو پاکستان کی خاطر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیئے تھا‘۔
اس دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ اور اسمبلی سٹاف سے گلہ ہے، میں نے سوالات جمع کیے لیکن ابھی وقفہ سوالات پر نہیں آئے، کیا مجھے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے؟ میں نے فورسز کو ملنے والی گاڑیوں اور پلاٹس کے حوالے سے سوال کیا تھا‘، جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ’آپ کو کل تک تفصیلی جواب مل جائے گا‘۔
مشہور خبریں۔
راکٹ حملوں کا جواب دینے کی جگہ اور وقت کے بارے میں صہیونی اہلکار کا دعویٰ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ایک اہلکار نے لبنان
اپریل
پاکستان اور ایران کی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ ملک
اپریل
کارنی نے ٹرمپ کو جواب دیا: کینیڈا برائے فروشی نہیں ہے
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے
مئی
صہیونی پیادے کا یمن میں داخلہ
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ جونا تھن اسپائر حال
اگست
کورونا کیسزبڑھے تو ہنگامی صورتحال ہوسکتی ہے: فیصل سلطان
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت
جنوری
ملک میں کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر
اگست
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی: وزیر خارجہ
?️ 30 مئی 2021بغداد( سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بغداد میں عراقی
مئی
صیہونی ریاست کی صورتحال؛ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے بڑے
اکتوبر