?️
سیالکوٹ (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر اقبال کے پی پی 52 سمبڑیال کی الیکشن مہم کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز ہی نوازشریف کی اصل طاقت ہیں، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب عوام کی فلاح کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پوری دنیا میں سبزہلالی پرچم بلند ہوا ہے، نوازشریف نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے، نوازشریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو کبھی جیل اور کبھی جلاوطن کر دیا گیا، مسلم لیگ (ن) کا قصور یہ ہے کہ ملک کی ترقی کی بات کرتے ہیں، ریاست کی خاطر ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا، ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اورجنرل قمر جاوید باجوہ کی ساز بازسے دوبارہ دہشت گردوں کو بسایا گیا، ہمارا اگلا ہدف پاکستان کو اکنامک پاور بنانا ہے، بھارت زخم کھا کر پلٹ کر وار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا پاکستان کی ترقی ہے، ہم نہیں چاہتے کوئی جیلوں میں پڑا رہے، یہ کوئی طریقہ نہیں روز اسلام آباد پر دھاوا بولو، پرامن احتجاج کریں اگر اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے تو پھر تلخی بڑھے گی۔
مشہور خبریں۔
ریاض میں ڈاکار ریلی روکے جانے کا امکان
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے ڈاکار ریلی کے دوران دھماکے کے بارے
جنوری
صیہونی فوج کا القسام کمانڈر کے قتل میں ناکامی کا اعتراف
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے حماس کی عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے الشاطی
فروری
امریکہ یوکرین کی روس مخالف قرارداد کو روکنے کی کوشش میں
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی
فروری
یمنی انصاراللہ کا امریکہ پر الزام
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واشنگٹن
مارچ
فلسطینی عوام کی ہجرت کی مخالفت پر حماس کا زور
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: یوم ارض کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک حماس
مارچ
کیا ڈیموکریٹس نیتن یاہو کے زوال کی تلاش میں ہیں؟
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:عدالتی نظام کے اختیارات میں اصلاحات کا متنازعہ منصوبہ مقبوضہ علاقوں
مارچ
نعمان اعجاز کی ویکسین سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل
?️ 4 جون 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے
جون
ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے
?️ 14 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک بھر
جون