?️
اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان سے فوجی انخلا کے ساتھ ہی واشنگٹن کے اسلام آباد کے خلاف یکطرفہ طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امن کے لئے کام کرنے پر پرعزم ہیں تاہم کسی بھی تنازعہ میں امریکہ کے شراکت دار نہیں بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی آر این اے نیوز ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ”پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی مطالبات کے مطابق بہت کچھ کیا ، لیکن امریکا نےکبھی بھی ہماری قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے اسلام آباد کے بارے میں واشنگٹن کے نقطہ نظر کا مذاق اڑاتے ہوئے مزید کہا: "کوئی ملک اس ملک کے خلاف ڈرون حملے کس طرح کرسکتا ہے جو شراکت دار اور اتحادی ہے۔
عمران خان نے زور دے کر کہا: پاکستان کبھی بھی افغانستان میں بدامنی نہیں چاہتا اور نہ ہی کسی گروہ کی حمایت کرتا ہے ، لیکن ہم اسی الیکشن یا حکومت کی حمایت کریں گے جو افغان عوام کی مرضی کے مطابق ہو۔انہوں نے امریکہ کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا :امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات اور تعاون کی کبھی تعریف نہیں کی، لہذا پاکستانی سرزمین پر امریکیوں کے لئے فوجی اڈہ فراہم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا کو افغانستان کی جنگ میں ناکامی ہوئی، لیکن انہوں نے اس شکست کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا ، جبکہ ہم صرف افغانستان میں سلامتی اور امن چاہتے ہیں، اور یہی چیز پاکستان کے حق میں بھی بہتر نظر آتی ہے۔
افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد واشنگٹن کے اسلام آباد سے فوجی اڈے کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے ماہ جون میں کہا تھا کہ پاکستان امریکیوں کو بیرون ملک مشن کے لئے کوئی اڈہ فراہم نہیں کرے گا۔عمران خان نے مزید کہا "پاکستان یقینی طور پر سی آئی اے یا امریکی خصوصی دستوں کو پاکستان سے باہر انسداد دہشت گردی مشنوں کے لئے اپنی زمین کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
مشہور خبریں۔
سسٹم چلنے والا نہیں ہے، فکر ہے کہیں ملک نہ ڈھے جائے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 27 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
فروری
صیہونی وزیر جنگ واشنگٹن میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ
اکتوبر
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:واٹس ایپ نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں نیا فیچر
مئی
یوکرائن میں فوجی کارروائیوں کے بارے میں روسی وزارت دفاع کی رپورٹ
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے
فروری
عالمی بینک کا پاکستان پر ٹیکس رعایتیں ختم کرنے پر زور
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ
اکتوبر
آئمہ بیگ نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
?️ 6 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو
اگست
ابو مازن کی فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی غداری
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی طلباء تحریکوں کے خلاف صہیونیوں کے ساتھ مل کر
مئی
سعودی عرب کی نائب وزارت خارجہ میں خاتون کی تقرری
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمٰن السعید
جنوری