🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی پاکستان بچائیں گے۔
کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’وعدہ تھا 8 فروری کو نہیں 21 جنوری کو فیصلہ آئے گا، کراچی کے عوام نے آج اپنا حق ادا کردیا، جو پاکستان سے محبت کرتا ہے اس پر لازم ہے کہ کراچی سے محبت کرے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’آج بابائے قوم کے سامنے وعدے کی تجدید کے لیے آئے ہیں، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہو کر سامنے آئے ہیں، نئے معرکے اور صف بندی کا وقت آگیا ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی پاکستان بچائیں گے‘۔
قبل ازیں جلسے سے خطاب میں رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ’بلاول کے بڑے بھی ایم کیو ایم کے بغیر وزیراعظم نہیں بنے، بلاول کہتے ہیں ان کے گھر میں پانی ٹینکر سے آتا ہے، بلاول اپنے وزیر اعلیٰ سے سوال کریں کہ یہ پانی کہاں سے آرہا ہے‘۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ’پیپلز پارٹی لندن سے بائیکاٹ کال کے سہارے پر بیٹھی ہے، ڈاکٹر عاصم کے ذریعے 2 ارب روپے دے کر لندن میں پتنگ کو خریدا گیا، ہمارے لوگوں پر ایف آئی آر کاٹی گئی، 15 سال کی ناقص کارگردگی کے بعد لندن کے بائیکاٹ کو ہوا دی جارہی ہے، پیپلز پارٹی لندن میں 2 ارب روپے بھیج کر بائیکاٹ کی کال کرائے گی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کراچی کا ووٹ ایم کیو ایم پاکستان اور پتنگ کا ہے، اگر ایک بھی ووٹ آگے پیچھے ہوا تو یہ مجمع آپ کے گھروں میں گھس جائے گا‘۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا میڈیا پر اشتہارات دینے کا دفاع
🗓️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت
جون
مغربی ممالک کو ہمارے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے:پیوٹن
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سوچی میں اپنے
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟روس کی زبانی
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے
جنوری
امریکی فوجی کا داعش کے ساتھ تعاون
🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی فوجی نے مغربی ایشیا میں امریکی فوج پر اچانک
جون
امریکہ عراق سے جائے گا تبھی داعش کا مکمل خاتمہ ہوگا:فتح اتحاد
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے ایک رکن نے ایک تقریر میں
دسمبر
تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں وزارت داخلہ کا کوئی کردار نہیں
🗓️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی حکومت
اکتوبر
یحییٰ السنوار کے نائب کے انتخاب کے لیے ممکنہ احتمالات
🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے المیادین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے
اگست
ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز
🗓️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے 2023
مئی