ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں:عمران خان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سینئر صحافیوں اور اینکر پرسن سے ملاقات ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے صحافیوں سے حالیہ ملاقات میں کہا کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اس معاملے پر پیچھے بیٹھ کر سب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہتا ہے کوئی ایسا چیف آئے جو نوازشریف کے معاملات اور کیسز کا خیال رکھے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ امریکہ سے لڑائی نہیں مثبت اور بہتر تعلقات بہتر چاہتا ہوں۔امریکا کے معاملے میں ذاتی مفاد پر قومی ترجیحات کو فوقیت دوں گا۔ حکومت سے مذاکرات سے متعلق عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کا میسج آیا کہ کمیٹی سے مذاکرات کریں لیکن میں نے انکار کردیا ۔

الیکشن کی تاریخ دو پھر آگے بات ہوگی۔صاف شفاف الیکشن ہی بحران کا واحد حل ہیں۔

امریکا کے معاملے پر بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔امریکا نے میری حکومت گرائی تھی لیکن ملکی مفاد کی وجہ سے ان سے اچھے تعلقات رہیں گے۔عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس پر میں دبئی لندن اور پاکستان میں متعلقہ افراد کے خلاف کیس کریں گے۔انہوں نے توشہ خانہ کیس سے متعلق مزید کہا کہ جو سامان فروخت کیا وہ اسلام آباد میں فروخت کیا، رسیدیں اور تاریخ توشہ خانہ میں موجود ہیں ۔

توشہ خانہ سے متعلق جب گواہی میں جائیں گی کیس ختم ہو جائے گا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا گھڑی فروخت کرنے سے متعلق عمر فاروق کے بیان پر ردعمل آ گیا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ بس بہت ہو گیا،کل نجی ٹی وی چینل اور اینکر شاہزیب خانزادہ نے مشہور فراڈیے کی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان لگایا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان پر کہا کہ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور میں نجی ٹی وی چینل،اینکر شاہزیب خانزادہ اور جعلساز کے خلاف نہ صرف پاکستان میں بلکہ یوکے اور یو اے ای میں بھی مقدمہ چلانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی درندگی پر ممالک کی خاموشی انسانیت پر دھبہ

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے صدر کے عظیم ثقافتی

کل جب قیدی نمبر 804 نے پیغام دیا تو پورا پاکستان باہر نکل آیا، بابر اعوان

?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر

کیا صیہونی فوج غزہ میں کسی مقصد کے لیے لڑ رہی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ریزرو

تین مہینوں میں بغداد میں ہونے والے تین بم دھماکوں کے پس پردہ حقائق

?️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:پیر کے روز صدر شہر میں ہونے والا دھماکا پچھلے تین

اردنی حکام کیوں صیہونیوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں؟

?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کی موجودہ حکومت کا اہم مقصد صیہونی حکومت کے

الیکشن ہوگئے، اب جیل میں رکھ کر کیا نکالنا ہے؟ فواد چوہدری

?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پنڈ دادن

اسقاط حمل کے معاملے میں ٹرمپ کا یو ٹرن

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ریپبلکن اسقاط حمل کے حقوق کے

چین نے بھی ہماری ایئرفورس کی کارکردگی کو سراہا۔ رانا تنویر

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے