لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا، اس حوالے سے اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے، اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی اختیار کرنا اور خاموش تماشائی بننا جرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی دہشت گردی کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہا مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشت گردی دیکھ کردل خون کےآنسوروتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کواتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملی اقدامات کر نا ہونگے، اسلامی ممالک کےصرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا اسرائیلی دہشت گردی پرخاموشی بھی کسی جرم سےکم نہیں ہوگی۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کےعالمی ادارےخاموش تماشائی بنےہوئےہیں، پاکستانی عوام اورحکومت اپنےفلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحدکھڑےہیں، 20سے زائد فلسطینیوں کا قتل بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی کا ثبوت ہے، جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔
کئی سالوں سے اپنی آزادی کے لئے لڑنے والی فلسطینی بہادر قوم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے لیے جرات کیساتھ دشمن کا مقابلہ کر نیوالی فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو کئی برسوں سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع
اکتوبر
بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا 4 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان
جنوری
نوکیا فونز کا عہد ختم ہونے کے قریب
فروری
چوہدری نثار نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھالیا
مئی
نیتن یاہو کی نئی کابینہ کے آغاز کے 58 دنوں کے اندر استعفیٰ
فروری
صہیونیوں کی ایک بڑی سکیورٹی ناکامی، اس بار جیل میں
ستمبر
عوام جمہوریت کی خاطر آئین اور سپریم کورٹ کا ساتھ دیں، عمران خان
اپریل
آپ کے وعدے کہاں گئے؟لبنان کے مغربی اتحادی کا سوال
فروری