?️
کراچی: (سچ خبریں) الحبیب ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں 10 برانچز کے ساتھ باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔
گزشتہ سال ستمبر میں بینک الحبیب کے اعلان کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر 1 ارب پاکستانی روپے کے سرمائے سے ایک کُل ملکیتی ذیلی کمپنی کے طور پر ایکسچینج کمپنی کے قیام کی منظوری دی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس کے اجراء اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے سرٹیفکیٹ آف کارپوریشن ملنے کے بعد الحبیب ایکسچینج کو اپنے کام کا آغاز کرنے کے لیے مثبت اشارہ مل گیا ہے۔
الحبیب ایکسچینج، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں اسٹرکچرل اصلاحات کے مطابق بینک الحبیب کا ایک اقدام ہے اور جس کا مقصد اپنے صارفین کی غیر ملکی زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
الحبیب ایکسچینج کی مرکزی برانچ کا افتتاح معزز گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جناب جمیل احمد نے جناب عباس ڈی حبیب بانی ممبر اور چیئرمین بینک الحبیب، جناب منصور علی خان، چیف ایگزیکٹو، بینک الحبیب، جناب سید فرقان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، الحبیب ایکسچینج، اسٹیٹ بینک، بینک الحبیب اور الحبیب ایکسچینج کے سینئر حکام کی موجودگی میں کیا۔
الحبیب ایکسچینج نے ہمیشہ انڈسٹری میں بہترین اور قابل اعتماد نئے معیار قائم کرنے کی کوشش کی ہے اسی لیے یہ افتتاح فارن ایکسچینج سروسز کے ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
فرانس روس کی جیت نہیں چاہتا: پیرس
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ کلیمنٹ بون نے کہا کہ پیرس
مئی
سینیٹ میں سرعام پھانسی کی سزا کا بل کثرت رائے سے مسترد
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے سر عام پھانسی کی سزا سے
فروری
وزیر اعلی سندھ نجی دورے پر امریکا روانہ
?️ 12 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مراد علی
ستمبر
عرب اور اسلامی ممالک ایران کی حمایت کریں : انصار اللہ
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما نے زور دے کر کہا
جون
حماس کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ نیتن یاہو کا وہم
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے
فروری
سائفر دفتر خارجہ میں محفوظ حالت میں موجود ہے، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے
اکتوبر
روس کی برطانیہ کے خلاف بڑی کاروائی، سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی آبدوز پر بمباری کردی
?️ 24 جون 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے برطانیہ کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے
جون
کیا 5G ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ ہے؟
?️ 18 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)کیا فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کے لئے نقصان دہ
جنوری