?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گوادراورکوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانستان سے آئے تھے، دونوں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے،پاک فوج داعش، بی ایل اے دیگر دہشتگرد تنظیموں سے نپٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، افغانستان میں این ڈی ایس اور را منہ کے بل زمین پر گرے ہیں ۔ انہوں نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے قوم کو یوم دفاع کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، بھارت نے 6ستمبر کو رات کی تاریکی میں ناپاک قدم رکھے پاک فوج نے ان کو شکست دی، بھارت نے افغانستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری کی ،بھارت کے افغانستان میں 66کیمپ تھے،خطے میں سب سے زیادہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے،این ڈی ایس اور را منہ کے بل زمین پر گرے ہیں،گوادر اور کوئٹہ حملے کیلئے دونوں دہشتگرد افغانستان سے آئے، دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
پاکستان پر امن وامان کے مسئلے کیلئے دباؤ بڑھایا جارہا ہے، عمران خان خطے کو آگے لے کر جارہا ہے، ہندوستان میں افغانستان میں جو شکست ہوئی ہے، اس کا سارا ملبہ شیخ رشید پر ڈالا جارہا ہے، ہم افغانستان میں امن اور ترقی کے ساتھ ہیں، افغانستان میں جب حکومت بن جائے گی تو تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ چمن ، طورخم اور بارڈر کے اس طرف پاکستان کا فیصلہ ہے، بارڈر کے اس طرف طالبان کا فیصلہ ہے، افغانستان سے جو لوگ بغیر دستاویزات آئے ہیں ان کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
افغانستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، ابھی ان کی حکومت آرہی ہے، امریکا کو گئے صرف 6 دن ہوئے ہیں،وہ معاملات ابھی دیکھنے کی پوزیشن میں ہوں گے، ہماری فوج داعش، بی ایل اے دیگردہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ طالبان نے اگر سی پیک میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے تو بہت اچھی سوچ ہے اس سوچ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جہاد اسلامی دہشت گردی کے چیلنج سے کیسے چھٹکارا پا سکتی ہے؟
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:جاسوسوں کی موجودگی اور صہیونیوں کو اس طریقے سے حاصل ہونے
مئی
عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت
?️ 28 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو
مئی
روس کی جرمنی کو سخت وارننگ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:روس نے جرمنی کو خبردار کیا ہے کہ اگر برلن
جون
کملا ہیرس ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کی تلاش میں
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کی سیاست کے ماہر جوئل روبن نے کہا کہ
اگست
مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی کی ویڈیوز کا راز
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب
جولائی
پنجاب: عمران خان کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کے
مارچ
شامی فوج کی شاندار کارروائی کی وجہ سے حلب اکیڈمی کے طلباء محفوظ
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں
دسمبر
اس سال یوم قدس پچھلے سالوں سے مختلف کیوں تھا؟
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:واضح رہے کہ کئی وجوہات کی بنا پر اس سال عالمی
اپریل