گندم خریداری کا نیا میکنزم پیپلز پارٹی کے اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔ شرجیل انعام میمن

شرجیل میمن

?️

کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری کا نیا میکنزم دراصل پاکستان پیپلز پارٹی کے مؤثر مطالبات اور اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور زراعت کی ترقی کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے، وفاق کی حالیہ پالیسی اسی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زرِ مبادلہ کی بچت اور ملکی خود کفالت کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کی کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد زراعت کو ملکی معیشت کی مضبوط بنیاد بنانا ہے، حکومتِ سندھ نے بھی کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگریکلچرل انکم ٹیکس، جس کا نفاذ دسمبر 2024 سے ہونا تھا، اسے جون 2025 تک مؤخر کر دیا گیا ہے، زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اسی لیے پارٹی کی قیادت ہمیشہ کسانوں اور عام شہریوں کے مفاد کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

مشہور خبریں۔

عاصم اظہر نےڈراما ’صنفِ آہن’ میں اداکاری کی تصدیق کر دی

?️ 12 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوج کی خواتین افسران و

بن سلمان کے آرامکو کے حصص بیچنے کے فیصلے کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی جانب سے آرامکو کے 4 فیصد شیئرز

راجا پرویز اشرف کی فیض آباد دھرنے، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کی تجویز

?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے فیض آباد

 اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خودکشی ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے: امریکی میڈیا

?️ 3 اگست 2025 اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خودکشی ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے: امریکی

حکومت کی جانب گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری ہو رہی ہے. مزمل اسلم

?️ 16 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا حکومت مزمل اسلم نے کہا

اکشے کمار نے ممبئی میں فلیٹ کتنے کا  خریدا ہے؟

?️ 23 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار  اکشے کمار کے ممبئی میں

سعودی حکومت مخالفین کا پھانسیوں کی سزاؤں میں اضافے کے بارے میں کا بیان

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:سعودی حکومت مخالفین نے اعلان کیا کہ ریاض کی طرف سے

ٹرمپ کی نیٹو سے باہر نکلنے کی شرائط

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے