?️
کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری کا نیا میکنزم دراصل پاکستان پیپلز پارٹی کے مؤثر مطالبات اور اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور زراعت کی ترقی کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے، وفاق کی حالیہ پالیسی اسی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زرِ مبادلہ کی بچت اور ملکی خود کفالت کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کی کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد زراعت کو ملکی معیشت کی مضبوط بنیاد بنانا ہے، حکومتِ سندھ نے بھی کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایگریکلچرل انکم ٹیکس، جس کا نفاذ دسمبر 2024 سے ہونا تھا، اسے جون 2025 تک مؤخر کر دیا گیا ہے، زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اسی لیے پارٹی کی قیادت ہمیشہ کسانوں اور عام شہریوں کے مفاد کو اولین ترجیح دیتی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے جو پالیسی وعدے کیے وہ نافذ العمل رہیں گے، آئی ایم ایف
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں آئی ایم ایف کی مقامی نمائندہ
اکتوبر
پورے مشرق وسطی کو جنگ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے
جنوری
غزہ کی انسانی صورتحال پر قطر کی خطرے کی گھنٹی
?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کی خطرناک انسانی
فروری
اگر کوئی قوم امن چاہتی ہے تو اسے اپنے ہتھیار مضبوط کرنے ہوں گے: زلنسکی
?️ 26 ستمبر 2025اگر کوئی قوم امن چاہتی ہے تو اسے اپنے ہتھیار مضبوط کرنے
ستمبر
عدالتی نظام میں جدت لانے کا فیصلہ، چیف جسٹس نے کمیٹی تشکیل دیدی
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان
نومبر
یورپ اب فیصلہ سازی کا آزاد مرکز نہیں رہا: پیوٹن
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: ایک پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان
نومبر
جنوبی افریقہ نے کیا ٹرمپ کی اسپیکر فون ڈپلومیسی اور غنڈہ گردی کو مسترد
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت کا یہ موقف ٹرمپ کی جانب
مارچ
امریکہ نائیجر سے اپنی فوج واپس بلانے پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: نائیجر کے نئے حکمرانوں اور عوام کے سڑکوں پر مظاہروں
اپریل