?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے، موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیلابی صورتِ حال سےلمحہ لمحہ کی آگاہی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے،موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات کا سامنا ہے،اس وقت پورا ملک یکجا ہو چکا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں سیلاب کی صورت حال ہے، دنیا میں سات سے دس ممالک 70 فیصد کاربن کا اخراج کرتے ہیں، شدید بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کو نقصان کا سامنا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلاب کی صورت حال کو مانیٹر کررہے ہیں، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مکمل معاونت کررہی ہے، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگئے بڑھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چھ ماہ قبل مون سون کی شدت بارے صوبوں کو آگاہ کردیا تھا، تمام صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
چیف جسٹس تحقیقات کیلئے آزاد پینل تشکیل دیں کہ توڑ پھوڑ کے پیچھے کون تھا، عمران خان
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مئی
انسٹاگرام نے مزید سہولیات فراہم کردیں
?️ 21 جنوری 2022کیلیفورنیا( سچ خبریں)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنی تخلیق کاروں
جنوری
صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ پُرامن نہیں
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ
جولائی
اردگان کی جیت کے 5 اہم اسباب
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کے اختتام اور موجودہ صدر کی جیت
مئی
پاکستان بار کونسل کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کی جانب
اپریل
مختلف اداروں پر ٹریڈنگ کارپوریشن کے 311 ارب روپے واجب الادا ہونے کا انکشاف
?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ
مارچ
کوئٹہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
?️ 26 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ اغبرگ میں محکمہ
مئی
یمن بحران کے خاتمے کے بارے میں بائیڈن کے جھوٹے وعدے
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی ہفت روزہ دی نیشن رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو
جولائی