اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح بغیر امتحان کے پاس نہیں کیا جائے، اب کسی طالب علم کو مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے بلکہ امتحانات ہوں گے، بچے تو چاہتے ہیں ہم امتحان کے بغیر پاس ہوجائیں تاہم کئی والدین ہمیں کہتے ہیں بچوں کی تیاری ہے امتحانات لیے جائیں ، امتحان ہوں گے یہ نہیں ہوسکتا پڑھے لکھے بچوں کا نقصان ہو۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کیا گیا تھا لیکن اب امتحانات کے بغیر گریڈ نہیں دیے جائیں گے کیوں کہ اس طرح پڑھے لکھے بچوں کی محنت ضائع ہوتی ہے ، ہماری کوشش ہو گی کہ جو بچے امتحان دیں ان کو داخلہ مل جائے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ گزشتہ سال گریڈ سسٹم میں بہت گھپلے ہوئے تھے، گزشتہ سال بچوں کو صحیح گریڈ نہیں مل سکے تھے اور اچھے پڑھے لکھے بچے سی گریڈ میں پاس ہوئے تھے ، لیکن اس بار ہم پوری کوشش کریں گے کہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو اور داخلہ مل سکے۔
شفقت محمود نے کہا کہ بچے تو چاہتے ہیں ہم امتحان کے بغیر پاس ہوجائیں تاہم کئی والدین ہمیں کہتے ہیں بچوں کی تیاری ہے امتحانات لیے جائیں ، امتحان ہوں گے یہ نہیں ہوسکتا پڑھے لکھے بچوں کا نقصان ہو ، رسک ہر چیز میں ہے ایس او پیز کے ساتھ امتحانات ہوں گے، پہلے جو صحت پر شور مچارہے تھے اب کہہ رہے ہیں بغیر امتحان پاس کردو۔
انہوں نے کہا کہ کیمبرج کے طلبا کی سہولت کے لیے اکتوبر میں امتحانات منعقد کیے اور برٹش کونسل نے پوری ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لیے تاہم کورونا کی تیسری لہر کا کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا ، کیوں کہ کورونا کی موجودہ صورت حال غیر یقینی ہے اور نہیں پتا کل کیا ہو گا۔
مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم
جون
سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ پر بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا
دسمبر
سعودی اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالر کے سودے
دسمبر
صدی کی ڈیل اور ضمیر فروش عرب حکمرانوں کی خیانت
مئی
عرب صرف تلوار سے ڈانس کر سکتے ہیں:مشتاق احمد خان
مئی
انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کی فوج یوکرین کو ٹرینگ دیتی ہوئی
اگست
سعودی امریکی مشترکہ فضائی مشقیں
جنوری
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پہلا براہ راست تصادم
اکتوبر