?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبی خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کیلئے ہدایات جاری کردیں ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ شخص کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مردوں اور خواتین کی آمدکے لئے پالنگ اسٹیشن پر الگ الگ راستے بنائے جائیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہدایات کے مطابق پولنگ اسٹیشن کےاندر موبائل فون یا تصویر بنانے والے آلات پر پابندی ہوگی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی پر تادیبی کارروائی کی جائے گی اور ووٹنگ کے عمل پر کسی کو اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مردوں اور خواتین کی آمد کیلئے پولنگ اسٹیشن پر الگ الگ راستے بنائے جائیں، پریذائیڈٖنگ افسر تمام اانتظامات کی نگرانی خود کریں گے۔مشترکہ پولنگ اسٹیشن کی صورت میں فارم 17کےکالم میں ووٹوں کا لاگ اندراج کرنا ہوگا، کاؤنٹ فارمز کی کاپیاں پولنگ اسٹیشن پر موجود ایجنٹس کو فراہم کرنا ہونگی۔
امیدواروں اور ایجنٹس کے دستخط بھی لینے ہونگے، دونوں فارمز پر سینئر اےپی او کےدستخط کروانے ہونگے، یہ دونوں فارم مکمل کرکے آر او کو جلد از جلد پہنچانا ضروری ہوگا۔تمام انتخابی سامان متعلقہ آراوز کو پہنچانا ضروری ہے، کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے، پولنگ افسر ووٹر کا اصلی شناختی کارڈ چیک کریں گے۔
سیکیورٹی اہلکار پریذائنڈنگ افسر کے احکامات کے پابند ہونگے، انتخابی سامان کی نقل وعمل کےدوران سیکیورٹی اہلکاروں کی ذمہ داری ہوگی۔الیکشن ایجنٹ کو ووٹنگ کے عمل کا جائزہ لینے کا اختیار ہے، ریٹرننگ افسر کی جانب سے اجازت نامہ الیکشن ایجنٹ اپنے پاس رکھیں گے۔
الیکشن ایجنٹ ذاتی سیکیورٹی گارڈ وغیرہ پولنگ اسٹیشن میں نہیں لاسکتے، پولنگ ایجنٹ کسی ووٹر سےبراہ راست سوال یا بات نہیں کرسکتے۔گنتی کے دوران صرف ایک پولنگ ایجنٹ مشاہدہ کرنے کا مجاز ہے، مبصرین ووٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کرسکتے ہیں، مبصرین کے پاس اجازت نامہ ضروری ہے، پریذائیڈنگ افسر تھیلےکو ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے نہیں کھول سکتا۔


مشہور خبریں۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان: کار پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید
?️ 2 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان کے قریب گھات لگائے
فروری
پورے شمالی غزہ میں موت کا سایہ
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ
اکتوبر
حقیقی امن کب ہو گا؟ یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے غزہ
جنوری
امریکہ کی عراق سے نکلنے کے بجائے مزید پیر جمانے کی کوشش
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد عراق کے شہر موصل کے مشرق میں واقع
مارچ
حلیم عادل شیخ کو دھمکی آمیز ویڈیو موصول ہوئی ہے
?️ 2 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم
جنوری
بجلی بلوں پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا
?️ 30 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی
اگست
یورپی یونین نے برطانیہ کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 16 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کی خلاف ورزی کا
مارچ
آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
جولائی