کینٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں عمران خان کو کہاں کہاں شکست ہوئی

?️

لاہور (سچ خبریں) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب میں میدان مار لیا۔ مسلم لیگ ن کا پنجاب میں پلڑا بھاری رہا۔ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن 51 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔ صوبہ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 51، آزاد امیدوار 32،پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی ۔
لاہور اور راولپنڈی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اسی حوالے سے سینئر تجزیہ کار کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینٹونمنٹ بورڈز الیکشن نتائج سے اخذ کردہ نتائج کے مطابق پاکستان کی عمران خان سے امیدیں مدھم ہوئیں لیکن ختم نہ ہوئیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں زیرو اور بلوچستان میں بھی زیرو ہے۔

ن لیگ سندھ میں زیرو رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ کینٹ الیکشن پی ٹی آئی جیتی مگر پنجاب و کراچی عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔کے پی ابھی پی ٹی آئی کے قابو میں ہے۔
۔واضح رہے کہ لاہور میں والٹن اور لاہور کینٹ مسلم لیگ ن نے جیت لیے جبکہ چکلالہ کینٹ میں بھی پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔ جبکہ واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن نےجیت کر پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچایا۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف نے جیت کر مسلم لیگ ن کو مات دی، اس کے علاوہ بہاولپور، جہلم اور کھاریاں میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ خیال رہے کہ ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ گذشتہ روز ملک کے کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔
لاہور کے 2 کنٹوٹمنٹ بورڈز کیلئے 20 وارڈز میں 269 اميدوار، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں 83 امیدوار، پشاور ميں 5 وارڈز کیلئے 45 اميدوار اور کوئٹہ کے 5 وارڈز کیلئے 31 اميدوار مدمقابل رہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 63، مسلم لیگ ن کے 59، آزاد امیدوار 52، پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

مشہور خبریں۔

عبرانی میڈیا نے جنگ اور نئی جنگ بندی کے بارے میں کیا لکھا؟

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اس حوالے سے ایک تجزیے

بھارتی وزیراعظم کی اسرائیلی کنیسٹ میں توہین 

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:نریندر مودی، وزیراعظم بھارت جو مقبوضہ فلسطین کے دورے پر

اسرائیلی وزیر سلامتی کا اردن کا خفیہ دورہ

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر سلامتی عمر بارلف نے چند روز قبل اردن

ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں ہوا۔ شیخ وقاص اکرم

?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص

اربعین کی تقریب میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:    عراق کی قومی حکمت نے تاکید کی ہے کہ

ٹک ٹاک پر تصاویر سرچ کرنے کا فیچر پیش

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے

ٹرمپ، یوکرین اور اسرائیل کے بجائے امریکہ پر توجہ دیں:امریکی کانگریس کی ریپبلکن رکن

?️ 29 دسمبر 2025 ٹرمپ، یوکرین اور اسرائیل کے بجائے امریکہ پر توجہ دیں:امریکی کانگریس

معیشت درست سمت میں ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے