?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے صنم جاوید بریت کیس کے خلاف اپیل کرنے والی پنجاب حکومت کے وکیل سے سخت مکالمہ سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی، جہان دوران سماعت وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ’صنم جاوید کے ریمانڈ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی، ریمانڈ کیخلاف درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کردیا‘۔
اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ ’ان کیسز میں تو عدالت سے ہدایات جاری ہوچکی ہیں کہ 4 ماہ میں فیصلہ کیا جائے، آپ اب یہ مقدمہ کیوں چلانا چاہتے ہیں؟‘ وکیل پنجاب حکومت نے جواب دیا کہ ’ہائی کورٹ نے اپنے اختیارات سے بڑھ کر فیصلہ دیا اور ملزمہ کو بری کیا‘، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ ’میرا اس حوالے سے فیصلہ موجود ہے کہ ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، اگر ہائیکورٹ کو کوئی خط بھی ملے کے ناانصافی ہورہی تو وہ اختیارات استعمال کرسکتی ہے‘۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ’اگر ناانصافی ہو تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں‘، وکیل پنجاب حکومت نے مؤقف اپنایا کہ ’ہائیکورٹ سوموٹو اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتی‘، اس موقع پر جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیئے کہ ’کریمنل ریویژن میں ہائی کورٹ کے پاس تو سوموٹو کے اختیارات بھی ہوتے ہیں‘، وکیل صنم جاوید نے کہا کہ ’ہم نے ہائیکورٹ میں ریمانڈ کے ساتھ بریت کی درخواست بھی دائر کی تھی‘، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ ’آپ کو ایک سال بعد یاد آیا کہ ملزمہ نے جرم کیا ہے؟‘۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس میں کہا کہ ’کیا پتا کل کو آپ میرا یا کسی کا نام بھی 9 مئی مقدمات میں شامل کردیں، شریک ملزم کے اعترافی بیان کی قانونی حیثیت کیا ہوتی ہے آپ کو بھی معلوم ہے، اس کیس میں جو کچھ ہے بس ہم کچھ نہ ہی بولیں تو ٹھیک ہے‘، بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
جولان کی پہاڑیوں سے چار F16 طیاروں سے دمشق پر اسرائیلی حملہ
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:لاذقیہ میں روس کے مصالحتی مرکز کے نائب اولیگ گورینوف نے
فروری
مفرور افغان پائلٹوں کی یوکرین میں جنگ کے لیے امریکہ میں تربیت
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی فوجی سفارتی ذریعے نے مفرور افغان پائلٹوں کو امریکہ
اگست
امریکہ، برطانیہ اور فرانس اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔ کیا نسل کشی؟!
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے صیہونی حکومت کی بھرپور
اگست
وزیر اعظم نے زیتون کا در خت لگایا
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمراں خان نے خیبر پختونخوا کا دورہ
مارچ
نگران وزیراعلیٰ کی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کلین اپ آپریشن کی منظوری
?️ 28 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے
اکتوبر
حزب اللہ اسرائیل کے لئے ایک ڈراؤنا خواب
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لبریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
فروری
کیا بائیڈن دوبارہ صدر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:جیسا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئے الزامات
اگست
کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
?️ 9 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور
فروری