کوہاٹ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

?️

کوہاٹ: (سچ خبریں) کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر آرہے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تفریحی مقام تانڈہ ڈیم پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 2 پولیس اہلکار غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن شہید ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس افسروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی کو خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمان نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ نے 4 اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرائے

?️ 23 اپریل 2026 سچ خبریں:لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں

بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج کیخلاف بیانات انتہائی اشتعال انگیز اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ

?️ 7 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے اتوار کے روز بھارتی وزیرِ

سلامتی کونسل میں پاکستان کی سوڈانی علاقے الفشر پر آر ایس ایف کے قبضے کی مذمت

?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سوڈان کے علاقے الفشر پر مسلح گروہ آر

ایران جنگ کے اثرات؛ یورپی معیشت شدید جمود زر کے خطرے سے دوچار

?️ 22 مئی 2026سچ خبریں:یورپی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ

امریکی صدر جو بائیڈن کا چینی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، چین نے شدید دھمکی دے دی

?️ 5 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی کمپنیوں کے خلاف

فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سیاسی شکست ہوگی:صہیونی وزیر خارجہ

?️ 17 ستمبر 2025فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سیاسی شکست ہوگی:صہیونی وزیر خارجہ  اسرائیل

تم فلسطینیوں کو قتل کرتے جاؤ میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا:انتہاپسند صیہونی وزیر

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے صہیونیوں کو یقین دہانی

قابضین کو جواب دینے کے لیے ہمارا پروگرام طے شدہ ہے: فلسطینی مزاحمتی تحریک

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک ذریعے نے اس بات کی تردید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے