?️
کوہاٹ: (سچ خبریں) کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر آرہے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تفریحی مقام تانڈہ ڈیم پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 2 پولیس اہلکار غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن شہید ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس افسروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی کو خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمان نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔


مشہور خبریں۔
موبائل فون ہیکنگ کے خوف سے نتن یاہو بوکھلاہٹ کا شکار
?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ایک تصویر سامنے آئی
جنوری
صیہونیوں نے غزہ کے کتنے رہائشی یونٹ مکمل طور پر تباہ کر دیے ہیں؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں حماس سے وابستہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے
نومبر
فلسطینی مزاحمت کے سامنے صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی انٹلی جنس اور فوجی خدمات کی ایک خفیہ رپورٹ کی
مئی
سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:سری لنکا کی معاشی بدحالی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر
اگست
اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل برائے انسانی امداد نے
جون
محمد عبداللہ خان سنبل چیف سیکریٹری پنجاب تعینات
?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف
دسمبر
پاک بحریہ نے ایک ارب ڈالرز مالیت کی منشیات پکڑلی، امریکہ کا خراج تحسین
?️ 22 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے
اکتوبر
صیہونی رہنماؤں کا مظاہرین کو دبانے کا مطالبہ
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم اور قائم مقام وزیر اعظم
دسمبر