?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پیر کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس مناسب آکسیجن اور دیگر ضروری اسٹاک موجود نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے نسٹ کے عالمی اور قومی سطح پر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ملک کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جامعات اور صنعتی اداروں کے مابین مضبوط روابط پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یونیورسٹیوں کا کام صرف ڈگری دینا نہیں بلکہ ہنر بھی فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہماری جامعات، عوام کی زندگی پر کتنی اثر انداز ہو رہی ہیں، حکومت کا کام صرف نوکریاں فراہم کرنا نہیں بلکہ ایک ایسا ماحول بنانا ہے جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔
شبلی فراز نے کہا کہ جامعات کو بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا اور نوجوانوں میں روزگار کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
وینٹیلیٹروں کی دستیابی اور پیداوار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس مناسب آکسیجن اور دیگر ضروری اسٹاک موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی سہولت کار کے طور پر کام کر رہی ہے اور ابھی تک ان کے پاس اپنے وینٹیلیٹر نہیں ہیں تاہم نیشنل ریڈیو و ٹیلی مواصلات کارپوریشن اور نجی فرم ملک میں وینٹیلیٹر تیار کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز زیادہ کارآمد نہیں، وینٹیلیٹرز کے 16 کام ہوتے ہیں لیکن مقامی سطح پر بنائے جانے والے وینٹیلیٹرز میں صرف چار فنکشنز پائے جاتے ہیں۔
پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو چلانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار پاکستان اسٹیل ملز آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے وزیر صنعت و پیداوار سے بھی بات کی ہے تاہم میرے خیال میں کسی مسئلے کی وجہ سے اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو ہنگامی صورتحال پر آپریشنل نہیں کیا جاسکتا۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کووڈ-19 کی خراب صورتحال کے دوران بھارت کی امداد کے بارے میں کہا کہ پاکستان بھارت کی ہر ممکن مدد کرے گا، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے اور ہماری ہمدردیاں بھارت کے ساتھ ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز سے قبل شدید مخالفت
?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی
ستمبر
مالی سال 2025: ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
?️ 12 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ
جولائی
کیا عمران خان رہا ہونے والے ہیں؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی
جون
اسرائیلی خاندانی ڈھانچے میں تبدیلی
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق، عبرانی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف
اپریل
امریکی جنگی طیاروں کو جوہری بم لے جانے کی اجازت
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: پینٹاگون نے باضابطہ طور پر F-35 اسٹیلتھ فائٹر کے لیے
مارچ
صہیونی دشمن کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں:حماس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی انٹیلی
ستمبر
انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے20 سال بعد ایف آئی اے کی ایڈوائزری جاری
?️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال
جنوری
اسرائیل کا دفاعی نظریہ غزہ کی سرحد پر منہدم
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق حماس کی طرف سے ہفتے کے روز
اکتوبر