?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے قصور اور شیخوپورہ میں فوج کو تعینات کر دیاگیا ہے۔
عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے دستے پنجاب بھر سے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ، بہالپور اور گوجرانوالہ گیریژن سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں الیکشن کے دوران سیکیورٹی فرائض سرانجام دینے کے لیے روانہ ہوگئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ منڈی بہا الدین، چکوال، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں فوج کل پہنچ جائےگی۔
بیان میں بتایا گیا کہ الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، تمام اضلاع اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔
فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد عام انتخابات کے دوران سول حکومت کی معاونت کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔
فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تھرڈ ٹیئر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تعینات ہوں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے، پولنگ کے دوران پولیس فرسٹ ٹیئر جبکہ سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹیئر سیکورٹی مُہیا کریں گی۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد میں محض ایک دن باقی رہ گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے سامان دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا
?️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کر
اکتوبر
چلی کے صدر: اسرائیل غزہ کے باشندوں کی نسل کشی کر رہا ہے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چلی کے صدر گیبریل بوریچ نے اپنے ایک بیان میں
جون
نصف صدی قبل فلسطینیوں کو مصر جلاوطن کرنے کے صہیونی منصوبے بے نقاب
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: برٹش نیشنل آرکائیوز کی تاریخی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے
فروری
شام میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: شام کے بجلی کے وزیر نے اس ملک کے شمال
اگست
کیا صیہونی دوبارہ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب غزہ
دسمبر
صہیونی حکومت کی بڑی ناکامی بے نقاب، بیانیے کی جنگ بدستور جاری
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی وزارت داخلہ کی جاری کردہ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے
جولائی
دنیا میں عرب ممالک کی فوج کی پوزیشن
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:گلوبل فائر پاور ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں
جون
فرقان قریشی کی جدوجہد کی دلچسپ کہانی
?️ 19 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی نے حال ہی
مارچ