?️
اسلام آباد (سچ خبریں) دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور امواتیں ہو رہی ہیں، کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 146 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی، جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 696 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 3 ہزار 182، سندھ میں 2 لاکھ 83 ہزار 560، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 18 ہزار 413، بلوچستان میں 22 ہزار 369، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 310، اسلام آباد میں 75 ہزار 498 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 187 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 500 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 645، خیبر پختونخوا 3 ہزار 310، اسلام آباد 683، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 236 اور آزاد کشمیر میں 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 20 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 31 لاکھ 93 ہزار 692 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 92 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ سے زائد ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019ء کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020ء کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے جرائم کے خلاف خاموشی بہت سنگین گناہ: الازہر
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: مصر کی الازہر یونیورسٹی نے ایک بیان میں جنگ بندی کے
مارچ
کراچی کا اگلا میئر ہمارے ووٹوں سے منتخب ہوگا، پی ٹی آئی
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی کی بقیہ یونین کمیٹیوں پر ہونے والے ضمنی
مئی
اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے کسی بڑی جنگ کی ضرورت نہیں
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ عزہ جنگ کے خاتمے اور اسرائیل
مئی
عراق کے صحرائی علاقوں میں دہشت گردوں کے اعدادوشمار کا انکشاف
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: غربی صحرائی علاقوں میں تعینات دہشت گردوں کے اعدادوشمار کا
اکتوبر
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا غریب گھرانوں کے لیے اہم اعلان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان
اگست
10 سال کی عمر سے صیہونی جیل میں قید فلسطینی مجاہد
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:معاذ سعید بلال، جنہیں محض 10 سال کی عمر میں
اپریل
ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس چوری روکیں گے
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
فروری
ترکی کا اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بارے میں اہم بیان
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا
نومبر