حماس نے محمود عباس کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

حماس نے محمود عباس کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

?️

غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں انتخابات کو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اعلان کو مسترد کردیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ پوری فلسطینی قوم کو ایک مخصوص ٹولے کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، صدر عباس کا یہ اعلان قومی سیاسی شراکت کے اصولی کی صریح نفی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا فلسطین میں انتخابات کے انعقاد کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور اس کے اثرات ونتائج کی تمام ذمہ داری تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی پرعاید ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو ایک مخصوص گروپ اور اس کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ القدس میں اپنے فیصلے کو قابض دشمن پر ثابت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے 28 اپریل کو ہونے والے ایک اعلان میں بھی ہم اس کی وضاحت کرچکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کو پہلے سے علم ہوچکا تھا کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی انتخابات کو ملتوی کرنے کی طرف جا رہی ہے، ہم نے یہ واضح‌ کردیا تھا کہ انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ القدس میں انتخابات کے انعقاد کی اسرائیلی اجازت نہ دینے سے نہیں بلکہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ تحریک فتح کو انتخابات میں اپنی شکست فاش صاف دکھائی دے رہی تھی۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گذشتہ روز فلسطینی علاقوں میں انتخابات کرانے کا فیصلہ ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں انتخابات کی اجازت نہ ملنے پر انہوں نے الیکشن ملتوی کیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی بادشاہ کی قابل اعتراض غیر موجودگی، کیا شاہ سلمان بیمار ہیں؟

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:  سعودی بادشاہ کی طویل غیر حاضری اور مختلف مواقع پر

عمران خان پارلیمان سے باہر نہ آتے تو نیب ترامیم پر بحث ہوتی، جسٹس منصور علی شاہ

?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت میں

روس کا امریکہ کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف بڑھنے پر انتباہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    روسی وزارت خارجہ میں شمالی امریکہ کے دفتر کے

شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے شمالی صوبہ دیر الزور کے ایک قصبے کے رہائشیوں

ایک اور سعودی شہری آل سعود کی تلوار کی نذر

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے

ایرانی وزیرخارجہ کی سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ سکریٹری جنرل نے ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے

اتحادی حکومت بنانے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

?️ 14 فروری 2024لاہور : (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر

نیتن یاہو: میں نے ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جنگ ​​کے نتائج کے بارے میں بات کی

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے