?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا کا قہر جاری ہے ، این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔ مساجد اور عبادتگاہوں میں مکمل ویکسین شدہ افرادکوہی آنے کی اجازت ہوگی۔ نمازیوں کے درمیان 6فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں جاری کورونا کے پھیلاؤ، پابندیوں پرعملدرآمد اور ویکسی نیشن پر غور کیا گیا۔این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کےلیےضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور عبادتگاہوں میں مکمل ویکسین شدہ افرادکوہی آنے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی نے مساجد اورعبادت گاہوں سے قالین، دریاں ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے نمازیوں کے درمیان 6فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم قرار دیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپرپشن سینٹر نے کہا کہ بزرگ اور بیمار افراد ترجیحاً گھر پر نماز پڑھیں اور نمازی وضو گھر پر کرکے مساجد جائیں، نمازی ہاتھوں کو بار باردھوئیں اورسینی ٹائزکریں۔این سی او سی کے مطابق کھلی جگہوں پر نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے ، وینٹی لیشن کے لیے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں جبکہ جمعےکی نماز کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔


مشہور خبریں۔
توہین رسالت اخلاقی دیوالیہ پن:انصاراللہ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رسول
جون
سید حسن نصراللہ آج کیا کہیں گے؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے خطاب
نومبر
دنیا بھر میں بے گناہوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گرد امریکا کی بے شرمی کی انتہا
?️ 1 مئی 2021(سچ خبریں) امریکا وہ ملک ہے جس نے دنیا بھر میں کروڑوں
مئی
سعودی میڈیا کی نظرمیں بن فرحان کا دورہ تہران
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:عرب ذرائع نے اطلاع دی کہ تہران اور ریاض کے درمیان
جون
یمن کی فضائی محاصرے کی صلاحیت؛ صہیونیستوں پر نئی جنگ کا آغاز
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریاست کے خلاف یمن کے فضائی محاصرے کے اعلان
مئی
جولان ایک ایسی سرزمین جس کو اپنی اصل کی طرف لوٹنا چاہیے
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: مقبوضہ جولان کی پہاڑیاں جنوب مغربی شام کے صوبے القنیطرہ
فروری
افغانستان میں سیاسی ہلچل، آرمی چیف، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو تبدیل کردیا گیا
?️ 20 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کے حملوں اور امریکا کی سازش
جون
شام کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران، روسی فیڈریشن اور جمہوریہ ترکی کے نمائندوں نے
دسمبر