?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست ہے ، جہاں کورونا کی شرح 45.14 فیصد پر جا پہنچی ہے۔24 گھنٹے میں حیدرآبادمیں کورونا کیسز کی شرح 17.35 فیصد ، گلگت میں 8.25پر جا پہنچی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی بلند ترین یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی ، 24گھنٹےمیں کراچی میں کورونا کی شرح 45.14 فیصد پر جاپہنچی۔
ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں حیدرآبادمیں کورونا کیسز کی شرح 17.35 فیصد ، گلگت میں 8.25، دیامر میں 2.86، اسکردو میں1.61 فیصد رہی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں کورونا کی یومیہ شرح 12.60 فیصد ، راولپنڈی میں 13.08فیصد ، لاہور میں 12.78 فیصد ، بہاولپورمیں 8.10، گجرات میں 1.59، ملتان میں 2.04 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران سرگودھا میں کورونا کی شرح 2.99،فیصل آباد میں 8.44 فیصد ، کوئٹہ میں 8.09فیصد ، پشاور میں شرح 13.79، مردان 9.85 فیصد رہی۔نوشہرہ میں کورونا کی یومیہ شرح 3.88،ایبٹ آباد میں 1.16 فیصد ، صوابی میں 11.19، بنوں میں1.38 فیصد ، مظفرآبادمیں 20.33 اورمیرپور میں 7.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


مشہور خبریں۔
کرم ایجنسی کے حالات پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے، جماعت اسلامی خدمات پیش کرے گی، حافظ نعیم
?️ 22 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ
نومبر
امریکہ اور اسرائیل کی نئی خطرناک سازش؛ لبنان و شام کے دروازے سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھانے کی کوشش
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل لبنان
دسمبر
پینٹاگون کو 60 ملین ڈالر کے سپرسونک میزائلوں سے خطرہ
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: پینٹاگون نے تین کمپنیوں کے ساتھ تین الگ الگ معاہدوں
نومبر
بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی شروع کر دی
?️ 11 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع
نومبر
امریکہ نے ذرا سی بھی غلطی کی تو کیا ہوگا؟ عراقی مزاحمتی تحریک کا انتباہ
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رہنما نے خبردار
نومبر
پیوٹن اور زلینسکی کی ملاقات، ملاقات کا امکان
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے مغربی ایشیا کے خصوصی ایلچی اسٹیفن وٹکاف نے
اگست
اسپین کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ / "غزہ فلسطینیوں کا ہے”
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "غزہ فلسطینیوں کا
مئی
ٹرمپ نے عراقچی کا پیغام دوبارہ شیئر کر دیا
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے وزیرِ خارجہ
جون