اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جائیں گے

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل سے نیویارک کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار فلسطین کی صورتِ حال پر سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسرائیل کے مغربی کنارے سے متعلق غیر قانونی فیصلوں کی سخت مخالفت کا اعادہ کیا ہے اور غزہ میں مستقل جنگ بندی اور قرارداد 2803 پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے اور تعمیرِ نو کا جلد آغاز کیا جائے، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، وزیر خارجہ نیویارک میں دوطرفہ ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے اُمور پر گفتگو کریں گے۔

مشہور خبریں۔

کے۔الیکٹرک نے اب تک پری پیڈ بلنگ سسٹم کیوں متعارف نہیں کرایا؟ سندھ ہائیکورٹ

?️ 30 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ لائن

معید یوسف کا اہم انکشاف، لاہور بم دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے

?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے لاہور حملے کی تفصیلات

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت

?️ 14 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے غیر قانونی

بیروت ایئرپورٹ پر ایرانی مسافروں کی غیرمعمولی تلاشی

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے سیکیورٹی حکام نے بیروت کے رفیق حریری ایئرپورٹ پر

پی ایل او نے بستیوں کی تعمیر پرکیا امریکہ اور صیہونی حکومت کو خبردار

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن PLO کےقومی دفتر نے ایک بیان میں فلسطینی

ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے بارے میں اہم تحقیق

?️ 9 اگست 2021لندن (سچ خبریں) ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے

بینظیر ہنرمند پروگرام سے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ صدر مملکت

?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

سربراہ حق دو تحریک نے اداروں میں ’مداخلت‘ کیخلاف دھرنا دینے کی دھمکی دے دی

?️ 1 ستمبر 2024گوادر: (سچ خبریں) گوادر سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے