?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں حاصل سہولیات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ایک علیحدہ کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے جو 7 سیلز پر مشتمل ہے اور جس میں 35 قیدیوں کے رہنے کی گنجائش موجود ہے، کمپاؤنڈ کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری بھی موجود ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے 35 بائی 37 فٹ کا لان مختص کیا گیا ہے جہاں وہ چہل قدمی کے علاوہ اخبارات اور کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں، مزید برآں انہیں ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور جم کا سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی اور چیا سیڈز شامل ہوتے ہیں، جبکہ مسمی اور انار کا تازہ جوس بھی ان کی غذا کا حصہ ہے۔ دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد، اچار، آلو چپس، فرائی انڈہ اور مکس دال فراہم کی جاتی ہے، شام کی غذا میں بادام، کشمش، ناریل پاؤڈر، کھجور، کیلا اور سیب کا شیک دیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام بنیادی اور اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
خاران میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
?️ 14 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب
دسمبر
وزیراعظم آزادکشمیر کا برنالہ میں اگلے مورچوں کا دورہ، پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی
?️ 13 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے برنالہ میں اگلے
مئی
جمہوریت اور انسانی حقوق کے معاملے میں امریکی دوغلہ پن
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کا بحران جو گزشتہ سال 26 مارچ کو مشرقی
مئی
یمن کے حملے مکہ معاہدے کا پہلا امتحان ہیں: برطانوی اخبار
?️ 9 اگست 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار گارجین کے مطابق یمنی مسلح افواج کے سعودی عرب
اگست
رحیم یار خان اور لودھراں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد جاں بحق
?️ 14 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رحیم
اپریل
غیر قانونی تارکین وطن ایک بار پھر ٹرمپ کے عتاب کا شکار
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن
نومبر
ٹک ٹاک پر گوگل میپس جیسا فیچر پیش
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے گوگل کو
اپریل
محمد بن سلمان کے غیر جانبدار کاربن کے منصوبوں میں واضح تضاد
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کا کہنا ہے
اکتوبر