پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی کو اسرائیل کی جانب سے نام نہاد اسٹیٹ لینڈ قرار دینے اور 1967 کے بعد پہلی بار وسیع پیمانے پر اراضی کی رجسٹریشن و ملکیت کے طریقہ کار کی منظوری دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدام غیر قانونی بستیوں کے قیام کو تیز کرنے، زمینوں پر قبضہ مستحکم کرنے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی خود مختاری مسلط کرنے کی کوشش ہے، جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو نقصان پہنچاتا ہے۔

وزرائے خارجہ نے اسرائیلی اقدام کو بین الاقوامی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کے منافی قرار دیا۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل کا یہ غاصبانہ فیصلہ 2 ریاستی حل کو کمزور اور خطے میں منصفانہ و جامع امن کے امکانات کو متاثر کرتا ہے۔

وزرائے خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان اقدامات کو روکنے کے لیے مؤثر اور واضح اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق، مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بناتے ہوئے آزاد و خودمختار ریاست کے قیام کی حمایت کرے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے نام نہاد ’ آپریشن سندور’ کے بارے میں بھارتی رہنماؤں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی

عراق کا ترک اور PKK فورسز سے اس ملک سے نکل جانے کا مطالبہ

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ترک فوج اور

امریکی امیگریشن پالیسی میں سخت گیری

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: وزیر داخلہ امریکہ کرسٹی نویم نے سفر پر مکمل پابندی کا

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لاگو ہو گا

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے منی بجٹ تیار کرلیا ہے، جس

شادی کے بعد پتا چلا کہ مرد کا ساتھ عورت کو کتنا محفوظ بناتا ہے، جویریہ سعود

?️ 8 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے اعتراف کیا ہے کہ سعود

اسرائیل کا غزہ پر حملہ خطے میں دائمی جنگ کا باعث بنے گا:میکرون

?️ 21 اگست 2025اسرائیل کا غزہ پر حملہ خطے میں دائمی جنگ کا باعث بنے

سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک 77 کروڑ ڈالر قرض دینے پر رضامند

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ایشیائی ترقیاتی

غزہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری؛ تل ابیب نے انسانی امداد میں کی کمی

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں باقاعدہ جنگ بندی کے نفاذ کے چند ہی دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے