?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا جس جے تحت گھر گھر میں کورونا ویکسین لگائی جائے گی، مہم 26جولائی سے 10اگست تک جاری رہے گی شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے خطرہ کے پیش نظر پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ملتان میں مہم چلائی جائےگی اور یہ مہم 26جولائی سے10اگست تک جاری رہےگی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خصوصی مہم کےدوران موبائل ٹیمیں شہریوں کوویکسین لگائیں گی جبکہ ٹیمیں مارکیٹوں اوربازاروں میں جاکر دکانداروں سمیت اسپتالوں میں مریضوں ، ان کے تیمارداروں کوویکسین لگائی جائےگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہرکا پھیلاؤ روکنے کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے، شہری ویکسین لگواکرکوروناسےمحفوظ رہ سکتےہیں۔انھوں نے شہریوں سےاپیل کی ویکسین لگوائیں،ایس اوپیزپربھی عمل کریں، کوروناویکسی نیشن کی خصوصی مہم کی خودنگرانی کروں گا، شہریوں کے تعاون سے ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کریں گے۔
دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کے معاملے پر کہا کہ 14اگست تک لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان کی 18سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی اور راولپنڈی کی 70فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف دیا ہے۔
وزیرصحت پنجاب نے ہدایت کی لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کیا جائے، کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسینیشن اورایس او پیز پر عمل ہے۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی جانب سے دیئے گئے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کیا جائے گا ، گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، شہری ویکسیئن لگوانے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل بھی جاری رکھیں۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پولیس خصوصی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کرے اور تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے زیر انتظام نواحی علاقوں میں ویکسینیشن کیمپس قائم کئے جائیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ اور مغربی کنارے کی معیشت ایک دہائی تک پسپا
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے
نومبر
ٹرمپ کی تجارتی پالیسی چین کے حق میں، افریقی ممالک چینی سرمایہ کاری کی طرف مائل
?️ 2 اگست 2025ٹرمپ کی تجارتی پالیسی چین کے حق میں، افریقی ممالک چینی سرمایہ
اگست
بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی ایک پرانی ویڈیو
جون
پاک فوج کے سربراہ سعودی عرب روانہ
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے
مئی
چین خطے میں تمام تنازعات کے پُرامن حل کا خواہاں ہے
?️ 22 اگست 2025چین خطے میں تمام تنازعات کے پُرامن حل کا خواہاں ہے چین
اگست
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لیا جارہاہے۔
?️ 27 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
اپریل
کشمیری صحافی رئیس بٹ کو پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
?️ 30 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
ٹرمپ کے نائب صدر کے پیغام نے سوشل میڈیا پر کیا تنازعہ کھڑا
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی ونس کی جانب سے سوشل
ستمبر