?️
کراچی(سچ خبریں) پاکستان میں بہت سے بچے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تاہم بہت سے بچے خسرہ نامی ایک نئی بیماری میں بھی مبتلا ہونے لگے ہیں، سندھ میں ضلع جیکب آباد ، ٹھل ،گڑی یاسین میں کئی بچے خسرہ کا شکار ہوگئے ، رواں ماہ 75 بچے خسرہ میں مبتلا ہوکر این آئی سی ایچ لائے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہونے لگے، ضلع جیکب آباد ، ٹھل ،گڑی یاسین میں کئی بچے خسرہ کا شکار ہوگئے۔محکمہ صحت سندھ نے اپنی ٹیم متعلقہ علاقوں میں روانہ کردی ہے ، ٹیم میں عالمی ادارہ صحت،یونیسیف اور ای پی آئی کے حکام شامل ہیں۔
صوبے کے سب سے بڑے بچوں کے اسپتال این آئی سی ایچ میں رواں ماہ 75 بچے خسرہ میں مبتلا ہوکر لائے جاچکے ہیں، سربراہ اسپتال ڈاکٹرجمال رضا کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں 160 سے زائد بچے اسپتال لائے گئے ہیں۔
سربراہ این آیی سی ایچ نے کہا صوبے کے مختلف اضلاع سے 50 فیصد بچے مارچ میں خسرہ کے باعث اسپتال لائے گئے، یہ وہ بچے ہیں جن کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا تھا کہ خسرہ جان لیوا اور کورونا سے زیادہ خطرناک بیماری ہے، کورونا کے باعث لوگوں نے اپنے بچوں کو حفاظی ٹیکے نہیں لگوائے۔
اسپتال میں صرف دس فیصد کیسز آرہے ہیں، بچوں کی بڑی شرح نو ماہ اور پندرہ ماہ میں خسرہ کا ٹیکہ لگانے سے رہ گئی ہے۔ خسرہ کی علامات میں بخار نزلے اور جسم پر سرخ دھبے ،شامل ہیں، خسرہ کے باعث بچہ میں قوت مدافیت میں کمی واقع ہوجاتی ہے، نمونیہ اور ڈائریا کے ساتھ بچے کی جان بھی چلی جاتی ہے تاہم بچوں کی اموات کی بڑی وجہ خسرہ ہے ، اس سے بچاو کا واحد حل خسرہ کا ٹیکہ ہے۔


مشہور خبریں۔
اب ٹویٹر بھی آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے
?️ 10 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے ایک
مئی
یمن کا جوابی میزائل حملہ مقبوضہ فلسطین کی گہرائی میں
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: یمنی شہری انفراسٹرکچر پر صیہونیوں کی جارحیت کے چند گھنٹوں
جولائی
ڈنمارک تارکین وطن کے ساتھ سخت ترین رویہ رکھنے والا ملک
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: حالیہ برسوں میں کی سیاسی پناہ کی پالیسی میں تبدیلیاں،
جنوری
سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے۔ سنیٹر شیری رحمان
?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سفارتی
جون
انسٹاگرام پر دلچسپ فیچر متعارف
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی انتظامیہ کی جانب سے
اپریل
پنجاب پولیس کا یوم تشکر پر افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو فقید المثال خراج عقیدت
?️ 16 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے یوم تشکر پر افواج پاکستان کی
مئی
یمن نے امریکہ اور انگلینڈ کو دیا منھ توڑ جواب
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس
جنوری
مرکزی بینک کے اقدامات کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر
جون