اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس نے لوگوں کے خاندان اور کاروبار کو متاثر کیا، عرس کی تقریبات کو اس لئے محدود رکھا گیا تا کہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں اور اس بیماری کی زد میں نہ آئیں، کورونا سے تحفظ کے لئے احتیاط لازمی ہے۔
ملتان میں حضرت بہاو الدین زکریا کے 782 ویں عرس پر درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے درگاہ کو غسل دیا اور دعا کرائی۔شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے خاندان اور کاروبار متاثر ہیں، عرس کی تقریبات اس لئے محدود رکھیں تا کہ لوگ کورونا سے متاثر نہ ہوں۔
دوسری جانب زیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ابھی پاکستان میں موجود ہے،ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم ویکسین لگوائیں اور سماجی فاصلہ رکھیں تو وبا میں کمی آسکتی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ معاون خصوصی برائےصحت نے کہا کہ اگر ہم احتیاط کریں گےتو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔