?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں مزید 63 افراد کورونا وائرس جیسی موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 135 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہو چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 512 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 610 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 64 ہزار 564 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 29 ہزار 562 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 77 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 87 لاکھ 97 ہزار 433 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 45 ہزار 923 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 7 کروڑ 21 لاکھ 57 ہزار 481 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 85 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 49 ہزار 349 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 243 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 20 ہزار 615 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 365 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 738 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 374 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 923 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 899 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 682 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 728 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 722 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 232 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی بحران
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:حساس فوجی آپریشن کی معلومات کا غیر محفوظ اور غیر
اپریل
امریکی وفڈ ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے 11 ہزار ملازمین کی برطرفی
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ نقل و حمل نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
شمالی وزیرستان: احتجاج کے دوران فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی، 3 پولیس اہلکار شہید
?️ 10 فروری 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انتخابی
فروری
چین نے امریکی سلطنت کو بے گھر کر دیا ہے: رابرٹ کینڈی
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:ایک مضمون میں، رابرٹ ایف کینڈی جونیئر نے سعودی عرب پر
اپریل
امریکی تاریخ جرائم اور لوٹ مار سے سیاہ
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: جمعرات کو ایک تقریر میں شامی صدر بشار الاسد کے
دسمبر
معطل اراکین معذرت کریں تو دوبارہ بحال ہوجاتے ہیں۔ خرم دستگیر
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے
جولائی
یمن کی اتھارٹی کے خلاف برطانوی بحری بیڑے کمزور نظر آئے
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: ایک ممتاز برطانوی میڈیا نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح
جولائی
سعودی اتحاد کی ایک بار پھر یمن کے موصلاتی نظام پر بمباری
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے
فروری