کورونا میں کمی کے بعد ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

اسلام آباد میں  ڈینگی کیسز میں کمی

?️

لاہور/ اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیزی میں کمی آئی ہے اور اموات میں بھی واضح کمی ہوئی ہے تاہم  ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، 24گھنٹےمیں اسلام آباد میں مزید44 اور پنجاب میں 234کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، سیکرٹری عمران سکندر نے بتایا کہ پنجاب میں24گھنٹےمیں ڈینگی کے234کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز لاہورمیں ڈینگی کے153کیسز سامنے آئے۔

عمران سکندر کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے2423 کیسز اور رواں سال لاہور میں ڈینگی کے1887 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 341مریض داخل ہیں ، جن میں صرف لاہور کے اسپتالوں میں 182مریض زیر علاج ہے۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مزید چوالیس افراد ڈینگی سے بیمار ہوگئے، مضافاتی علاقوں سے چھبیس اور شہری علاقوں سے اٹھارہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں باون افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے۔خیبر پختونخوا میں پشاور ڈینگی سے زیادہ متاثر ہے، جہاں چوبیس گھنٹے میں دو سو تینتالیس افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی، خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کے اڑتیس مریض زیرعلاج ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینوں کا حامی یہودی بھی صیہونی جیل میں

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی حمایت کرنے والے ایک یہودی کو صیہونیوں کی جانب

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب

?️ 15 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

یمن نے سعودی بینکوں سے کیا مطالبہ کیا؟

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کی حکومت نے سعودی عرب سے کہا کہ وہ یمنی

خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا:شہباز شریف کا بھارت کو پیغام

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارتی حملوں کی شدید مذمت

محمود عباس کے مشیر: فلسطینی غزہ پر ٹونی بلیئر کی حکمرانی کو قبول نہیں کریں گے

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے مشیر نے کہا: فلسطینی سابق

ٹرمپ کی نیٹو سے باہر نکلنے کی شرائط

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنے ایک

قومی اسمبلی اجلاس: عطاتارڑ اور پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نشریات

غزہ میں صیہونی فوج کا بڑھتا جانی نقصان

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی زمینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے