اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا قہر جاری ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے 1300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد ہوگئی۔ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 1 مریض کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 962 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 13 سو 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 332 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 37 لاکھ 52 ہزار 912 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 629 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 9 کروڑ 94 لاکھ 54 ہزار 273 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 7 کروڑ 38 لاکھ 62 ہزار 234 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلپائن کی بھیڑ بھری جیلوں میں چونکا دینے والا اسکینڈل
دسمبر
فلسطینی پرچم لہرائے جانے سے صیہونیوں میں خوف و ہراس
دسمبر
غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کا کیا بنے گا؟صیہونی اخبار کی زبانی
اکتوبر
خیبرپختونخوا حکومت کا آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ
نومبر
کیا فواد چوہدری پر سفری پابندی حکومت کو مہنگی پڑ گئی؟
جولائی
میانمار کی باغی فوج نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
مارچ
دی گارڈین نے رپورٹ کیا؛ بن سلمان ٹرمپ کی واپسی پر جوا کھیل رہے ہیں
اپریل
جہاد اسلامی کے کمانڈروں کی شہادت موبائل فون کی وجہ سے ہوئی:زیاد النخالہ
مئی