کورونا: ملک بھر میں مزید 161 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان: کورنا وائرس سے مزید  53 مریض انتقال کر گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 161 افراد وائرس کے نتیجہ میں  انتقال کرگئے، تقریباً ایک ماہ بعد ایک روز میں 4 ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ ماہ 5 اپریل کو کورونا کے 3953 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 3377 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37587 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3377 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 161 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18310ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 37523 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 86151 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5018 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 33062 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 286521 ہوگئی ہے جب کہ 4678 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 308529 ہے اور 8683 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22664 اور ہلاکتیں 239 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 120590 اور 3423 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 17397 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 487 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5330 اور 107 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76492 ہے اور اب تک 693 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بیس سال کی ناکامیوں سے سبق نہیں سیکھا؛طالبان کا امریکہ سے خطاب

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر دفاع نے امریکہ کے ہاتھوں اس ملک

صیہونی حکومت کا غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو الگ کرنے کا منصوبہ

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 14 نے خبر دی ہے کہ اس

بجلی بلوں میں ایسے ٹیکسز بھی ہیں جنکا صارف کی کھپت سے کوئی تعلق ہی نہیں

?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اسٹیٹ آف

آئینی بینچ: فوجی عدالتوں کو سویلینز کے مقدمات کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد

?️ 9 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وفاقی

جنین میں صہیونیوں کی پسپائی کے بعد فلسطین میں بدلتی ہوئی مساوات

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کے دوران جو مسائل ہمیشہ موجود تھے ان

معین اختر کا وزیر اعظم  کے ساتھ دلچسپ مکالمہ

?️ 24 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین و معروف اداکار معین اختر اور

صیہونیوں کے خلاف حزب اللہ کی میزائل کارروائیوں کے معمار کون ہیں ؟

?️ 10 جولائی 2024شہید محمد نعمہ ناصر حاج ابو نعمہ، 1965 میں پیدا ہوئے، لبنان

اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے: وزیر داخلہ

?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے