?️
لاہور (سچ خبریں) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 102 افراد کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 89 ہوگئی اور مزید 3070 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 32 ہزار، سندھ میں 3 لاکھ 4 ہزار 571، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 561، بلوچستان میں 24 ہزار 318، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 454، اسلام آباد میں 80 ہزار 10 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 547 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار704افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار869، خیبرپختونخوا 3 ہزار875، اسلام آباد 741، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔جبکہ تیس سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں مزید13 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 34 لاکھ44 ہزار901 ہوگئی ہے۔ 16 کروڑ 58 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 65 لاکھ 39 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 58 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہے۔


مشہور خبریں۔
یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت
جنوری
جنگ کے بعد صہیونیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:13 جون 2025 کو ایران پر صہیونی حملے کے بعد
جون
ایمسٹرڈیم کے میئر: یورپ کو فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ایمسٹرڈیم کی میئر فیمکے حلیما نے ہالینڈ کی حکومت سے
مئی
سنی اتحاد کا الیکشن کمیشن سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین محمد حامد رضا
اپریل
بڑے صنعتی سردخانے میں تکنیکی خرابی کے باعث گوشت کی بڑی مقدار ضائع
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بڑے صنعتی سردخانے میں درجہ حرارت کنٹرول کرنے
جولائی
یورپی قوانین مصنوعی ذہانت کی ترقی کو روک سکتے ہیں، سیم آلٹمین کا انتباہ
?️ 10 فروری 2025سچ خبریں: اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے کہا ہے
فروری
راولپنڈی: 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملوں کے الزام میں 532 افراد گرفتار
?️ 29 مئی 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) پولیس نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں
مئی
یونان نے یورپ میں ایک اور جنگ سے آگاہ کیا
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: یونانی حکومت نے نیٹو میں اپنے شراکت داروں، یورپی
ستمبر