?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہے اور کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 148 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ 5499 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47301 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5499 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 148 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 11.6 فیصد رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16600 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 72381 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 83162 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5488 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 72619 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 274196 ہوگئی ہے جب کہ 4559 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 276535 ہے اور 7664 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21127 اور ہلاکتیں 225 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 108462 اور 2953 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 15873 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 446 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5204 اور 104 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 70984 ہے اور اب تک 649 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
2کروڑ نوجوانوں کو روزگار اسکیم کے تحت بااختیار بنانےجارہے ہیں:فردوس عاشق
?️ 4 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ایک اہم بیان
اپریل
پنجاب: اراضی جعلسازی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی گرفتار
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری اراضی جعلسازی کیس
دسمبر
سپریم کورٹ کا بابری مسجد تنازعے میں شاہ رخ سے رابطےکا انکشاف
?️ 26 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے
اپریل
ہیرا پھیری سے اقتدار کی منتقلی سیاسی عدم استحکام کی جڑ ہے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو
اکتوبر
عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کم ہوجائیں گی
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرنے اپنے
دسمبر
مصر، اردن اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہان کا سہ فریقی اجلاس،بات کیا ہونا ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: آج پیر کو مصر کے صدر، اردن کے بادشاہ اور
اگست
11 ستمبر افغانستان کے لیے 20 سال تک مصیبت
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ امریکہ نے افغانستان کی جنگ پر بہت زیادہ خرچ کیا
ستمبر
چرچ میں جنسی زیادتی کا سکینڈل اور مغربی سیاستدانوں کی خاموشی
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:2018 میں بچوں کے جنسی استحصال کے متاثرین کی درخواست پر
اکتوبر