لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کرتے ہوئے ضروری وسائل استعمال میں لارہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہاہے۔
ایک بیان میں عثمان بزدارنےکہاکہ آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی جگہ جیل ہے، مہنگے داموں آکسیجن سلنڈر بیچنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا ہے، کسی کو آکسیجن سلنڈرکی ذخیرہ اندوزی یا اوور چارجنگ نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، شہری ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کریں اورکورونا سے محفوظ رہیں۔
دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر صورت بھارت جیسے کورونا حالات سے بچنا ہے اس لیے ایس اوپیز میں کوتاہی برتنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔گورنر ہاؤس لاہور میں ورلڈ فائر فائٹرز ڈے کےحوالے سے تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی وال کےقیام کا اعلان کیا جب کہ ریسکیو 1122 کے شہیداہلکاروں کے لیے ‘شہید فنڈ’کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ مخیر حضرات سے مل کرریسکیو 1122 کے شہید اہل کاروں کے خاندانوں کی مدد کر یں گے۔ان کا کہنا تھا کہ افراد نہیں اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرکے مضبوط بنا رہے ہیں، موجودہ حکومت ہر شعبے میں اصلاحات کے لیے کام کررہی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے بعد حماس کی نئی جنگی حکمت عملی؛امریکی اخبار کی رپورٹ
فروری
ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک
دسمبر
امریکہ دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے میں ماہر ہے:چین
جون
شام میں بشار اسد کی شاندار جیت، مسلسل چوتھی بار کے لیئے ملک کے صدر بن گئے
مئی
ہمارے ووٹرز امریکہ میں ہیں یوکرین میں نہیں: امریکی نمائندہ
جنوری
موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں آیا: وزیر اعظم
جنوری
ایرانی مذاکرات کے بارے میں سعودی عرب کا دعوی
اپریل
شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟
دسمبر