کورونا : ایک دن میں 1600 کیسز رپورٹ

کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، 4200 سے زائد کیسز رپورٹ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں، پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی،24 گھنٹے میں 45 ہزار 8 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،  ایک دن میں 1600 سے زائد کیسز سامنے آئے اور اورتین مریضوں کاانتقال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کی تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 45 ہزار 8 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 649 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 3.66 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ کوروناکے617مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 748 ہوگئی ہے۔این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 اور کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 987 ہو چکی ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 668 ، پنجاب 4 لاکھ 48 ہزار 91، کے پی 181757 ، اسلام آباد میں 109396، جی بی میں 10432، بلوچستان 33659 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 34704 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ سندھ میں 7681، پنجاب 13080 افراد ، کے پی میں 5943، اسلام آباد 967 بلوچستان 367 ، جی بی میں 186، آزادکشمیر 748 مریض کوروناسے جاں بحق ہوئے۔این سی اوسی نے بتایا ملک بھر میں کورونا کے 67 مریض وینٹی لیٹر پر اور کورونا کے 773 مریض 640 اسپتالوں میں زیر علاج ہے۔

مشہور خبریں۔

مسئلہ فلسطین کا حل کس کے ہاتھ میں ہے ؟

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:ایک بیان میں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ

سعودی اتحاد کے جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:یمنی خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم قانونی تنظیم

ٹرمپ انتظامیہ میں دوسرا استعفیٰ

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں: امریکی وزیرِ برائے فوج ڈین ڈریسکول صدر ڈونلڈ ترامپ کی

آج ہم نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کر دی؛ ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 12 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر جو ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی

میدان میں صرف جیالے ہیں، شیر تو گھر میں چھپا بیٹھا ہے، بلاول بھٹو

?️ 17 جنوری 2024سندھ: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) تمام سرکاری شعبے کی جامعات کو خودانحصار اور پائیدار

الجولانی کی شامی فوجیوں کو دھمکی

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:دہشت گرد گروہ ہیئت تحریرالشام کے رہنما ابو محمد الجولانی نے

فلسطینیوں کی حمایت کرکے پاکستان نے مسلم امہ کے دل جیت لیئے، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

?️ 29 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے بے گناہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے