کورونا:  این سی او سی نے بڑی پابندیاں عائد کردیں

کورونا:  این سی او سی نے بڑی پابندیاں عائد کردیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں پابندیاں عائد کردیں، دس فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پارک کھلے رہیں گے جبکہ 10فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں50 فیصد لوگ پارک جاسکیں گے۔دس فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں شادی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کی منظوری دے دی ، کورونا کی نئی پابندیاں صوبوں کی مشاورت تیارکی گئی ہیں، ان پابندیوں کا اطلاق20 تا31جنوری تک ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 10 فیصد شرح والے شہروں میں 300افراد کوانڈورتقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی لیکن صرف مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈور تقریبات میں شرکت کرسکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 10فیصدسے کم شرح والےشہروں میں500افرادکی آؤٹ ڈورتقریب کی اجازت ہوگی ، شادی تقریبات پر پابندیوں کا نفاذ 22جنوری سے 15فروری تک ہوگا۔این سی او سی نے بتایا کہ 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں 50 فیصد ویکسی نیٹڈافراد سینما اور مزارات پر جاسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پارک کھلے رہیں گے جبکہ 10فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں50 فیصد لوگ پارک جاسکیں گے۔اعلامیے ‌کے مطابق تجارتی سرگرمیاں بغیرکسی رکاوٹ ایس اوپی کےتحت اور پبلک ٹرانسپورٹ 70فیصدمکمل ویکسی نیٹڈافرادکیساتھ جاری رہیں گی تاہم پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانا فراہمی پرمکمل پابندی ہوگی، ٹرانسپورٹ سیکٹرسےمتعلق پابندیوں کااطلاق20جنوری سے ہوگا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ مساجد،عبادت گاہوں میں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کرایاجائےگا جبکہ سرکاری ونجی دفاتر100فیصدحاضری کیساتھ کام جاری رکھ سکیں گے تاہم ورک فروم ہوم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔این سی او سی نے فضائی سفر کےدوران مسافروں کیلئے ماسک پہننالازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندرون ملک فضائی سفرکے دوران کھانا دینے پرمکمل پابندی ہوگی۔

این سی اوسی نے صوبے کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبےحسب ضرورت مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذکرسکیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں کبڈی، کراٹے،باکسنگ،مارشل آرٹ کھیلنے پر پابندی ہوگی جبکہ 10 فیصد شرح سے کم والے شہروں میں ویکسی نیٹڈافراد کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی27 جنوری کو کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

نو مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

?️ 24 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے مقدمات میں پاکستان

پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ احسن اقبال

?️ 1 جون 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان

بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

?️ 26 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور

فلسطین کے لیے ہماری کی حمایت کمزور نہیں ہوگی:ترک صدر

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے دعویٰ کیا کہ انقرہ کے تل ابیب

وزیراعظم کی ریکوڈک منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سپورٹ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت

?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت

حماس کا جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے مین منصوبہ کیا ہے؟

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی

عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور، سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری

?️ 28 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی

عراق میں انتخابی گہماگہمی صدر سٹی میں الٹی مہم جاری

?️ 1 نومبر 2025عراق میں انتخابی گہماگہمی صدر سٹی میں الٹی مہم جاری  عراق میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے