?️
کوئٹہ(سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے جس میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر قیامت ٹوٹ پڑی، کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق ہوگئےملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ ذالاوان میں کان میں کام کرنےوالے مزدورں پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تینوں مزدور کوئلے کی کان میں کام کرتےتھے، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔
صوبائی وزیرخزانہ نےشاہرگ میں مزدوروں کو قتل کرنےکی مذمت کی ہے، اپنے بیان میں حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ مزدوروں کو قتل کرنے کے واقعہ پرانتہائی دکھ اور افسوس ہے۔صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو انکےانجام تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر و بیشتر کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں پر حملے کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔رواں سال کے آغاز میں بلوچستان کے ہی علاقے مچھ میں 10 کان کنوں کو ذبح کرکے قتل کردیا گیا ہے، حملے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبل کی تھی۔ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کو تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔
مشہور خبریں۔
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر شبلی فراز کا شدید رد عمل سامنے آگیا
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے
فروری
بعض عرب ممالک کو اسلحے کی فروخت بڑھانے کی صہیونی کوششیں
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت عرب ممالک کی اسلحے کی منڈی میں اپنی موجودگی
جولائی
برطانوی کمپنی نے الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا
?️ 23 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)برطانوی ایرو انجن کمپنی رولز رائس نے الیکٹرک طیارہ تیار
نومبر
مغربی کنارے میں صہیونی حملے میں ایک شہید اور چھ زخمی
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: شہاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق جب صیہونیوں کی فلسطینی نوجوانوں
اکتوبر
ایک قوم ایک منزل کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاک فوج کی جانب سے یوم پاکستان 23
مارچ
ہیٹی کو دی گئی امداد کی لوٹ مار
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ 30 دنوں سے بھی
ستمبر
موت کا سامنا: جعفر ایکسپریس واقعے میں بچ جانے والوں کی کہانیاں
?️ 13 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) رات کے آخری پہر محمد نعمان کو ایک موقع
مارچ
عمران خان، آرمی چیف بند کمرے میں بیٹھ کر اپنے گلے شکوے دور کرلیں، اسد عمر
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے
مئی