کشمیرکی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا:گورنر پنجاب

کشمیرکی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا:گورنر پنجاب

🗓️

اٹلی (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی اداروں کی خاموشی ظلم ہے۔اٹلی میں  شام کشمیر کے نام”تقریب میں کشمیریوں کی نسل کشی کرنیوالی بھارتی فورسز کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے اٹلی میں ’’ایک شام کشمیر کے نام”تقریب میں شرکت کی ، جس میں کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔جس میں کشمیریوں کی نسل کشی کرنیوالی بھارتی فورسز کودہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیرکی آزادی کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی جاؤں کشمیر کےلیےآوازبلندکرنامیرازندگی کامشن ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسز کشمیر میں بے گناہوں کا قتل عام کررہی ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی اداروں کی خاموشی ظلم ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیرکی آزادی کےبغیردنیا میں امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ، ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان: حق دو تحریک کی احتجاجی ریلی، ہدایت الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

🗓️ 25 اپریل 2023بلوچستان: (سچ خبریں) حق دو تحریک کے سیکڑوں حامیوں بشمول بڑی تعداد

صیہونی حکومت کے سربراہ ترکی کے راستے پر

🗓️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ بدھ کو ترکی کے صدر رجب

برطانوی طرز کی آزادی بیان

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس افسران اس ملک کی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف

لاہور: اسموگ کے سبب تعلیمی ادارے مزید 7 روز بند رکھنے کا حکم

🗓️ 27 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے سبب صوبہ پنجاب کے

غزہ کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت

🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے غزہ کے شمالی علاقوں پر توپ خانے اور

سیکس اسکینڈل سے بچنے میں ٹرمپ ناکام

🗓️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: رائٹرز رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ کے لیے ایک

پی ٹی آئی قافلہ اسلام آباد کیلئے رواں دواں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا عزم

🗓️ 25 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

🗓️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے