کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے:وزیرداخلہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے۔انہوں  نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین ہمارے مہمان ہیں اور پاک فوج نے سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے۔

سوال کے جواب میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم بڑے پیار سے اپوزیشن سے نمٹیں گے، کسی کی یہ اوقات نہیں کہ او آئی سی کانفرنس روک سکیں۔ یہ الیکشن ہار رہے ہیں اور عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکے ہیں، انکی سب سے بڑی حماقت تھی کہ اپنے بندوں کی ویڈیو بنوا کر سامنے لے آئے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائیں،پھر ان کے ساتھ وہ ہو گا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی ۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے بیان دیا کہ پیر کو اگر عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ ہوئی تو دیکھتے ہیں کہ پھر او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ بطور وزیر داخلہ کہتاہوں ان کےساتھ وہ ہوگی کہ اپنی نسلوں کو نصیحت کرکےجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے مسئلوں پر اس طرح کے باتیں نہیں کی جاتیں۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھمکی دی تھی کہ اگر پیر کو عدم اعتماد کی تحریک نہیں آنے دی جاتی تو وہیں دھرنے پر بیٹھ جائیں گے، دیکھتے ہیں کیسے او آئی سی کانفرنس منعقد ہوتی ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول نے نہایت ناسمجھی اور بوکھلاہٹ والا بیان دیا ہے، ان کے نمبرز پورے ہیں تو انہیں پُراعتماد اور پریشان تو ہمیں ہونا چاہیے تھا، لیکن پریشان ان کے چہرے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیرستان میں فوج کے دو جوان شہید ہوگئے

?️ 28 نومبر 2021خیبر پختونخوا (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

کورونا سے مزید 84 اموات، 4723 افراد میں وائرس کی تصدیق

?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور

غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے لیے جبری نقل مکانی کے منصوبے کے لیے جنوبی سوڈان نئی منزل؟

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا

عراقی تجزیہ کار کے نقطہ نظر سے خطے میں امریکی فوجی نقل و حرکت کا راز

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار مؤید الجحیشی نے زور دے کر

غزہ کی فضا میں صیہونی جاسوس ڈرون کا شکار

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ پر صیہونی حملوں کے بیس

شام کے حمص اور ساحلی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:سیرین ہیومن رائٹس واچ نامی تنظیم نے ایک بیان جاری

2020 کے انتخابات کے لیے ٹرمپ کی تحقیقاتی ٹیمیں تیار

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا

کیا امریکی فوج عراق سے نکلیں گی؟

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی دستوں کی صورتحال اور اس ملک سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے