?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ حکومت کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ظفر نصراللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ظفر نصراللہ وزیر اعلیٰ اور دیگر افراد کے کہنے پر مبینہ طور پر انتقامی امور میں غیر ضروری مداخلت کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق ظفر نصراللہ پر مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات بھی عائد ہوئے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ ظفر نصراللہ کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور ڈپٹی سپیکر کے اختیارات بحالی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے فیصلہ جاری کیا۔
ہائی کورٹ نے 31صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیدیا گیا ۔
تفصیلی فیصلے میں کہاگیا کہ سپیکر ماورائے آئین اقدام کرے گا تو عدالت نظر ثانی کرسکتی ہے ۔ آئین رولنگ کو تحفظ نہیں دیتا جو اختیارات کا ناجائزہ استعمال کر کے دی ۔سپریم کورٹ نے بھی ڈپٹی سپیکر کے اقدام کو کالعدم کیا ۔پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ، سپیکر کا اختیار استعمال نہیں کرسکتے ۔اجلاس 16اپریل تک ملتوی کرنا آئینی خلاف ورزی ہے ۔
چیف سیکرٹری ، آئی جی کے تبادلے کے خلاف درخواست بے کار ہوچکی ۔ ڈپٹی سپیکر پر عدم اعتماد سے قبل وزیراعلی کا انتخابات ترجیح ہوگا ۔ وزارت اعلی کے انتخاب تک عدم اعتماد زیر التوا رہے گی ۔سپیکر ڈپٹی سپیکر کو تفویض اختیار میں کمی نہیں کرسکتا۔اراکین اسمبلی کی مبینہ توڑ پھوڑ معمولی نوعیت کی تھی ۔چند کرسیاں ،میزیں ٹوٹیں جو 4دن میں مرمت ہوسکتی تھیں ۔سیکرٹری اسمبلی نے درخواست دائر ہونے تک مرمت نہیں کروائی،سیکرٹری اسمبلی کا اپنا کردار ادا نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے ۔جھوٹا بیان حلفی دینے پر حمزہ شہباز ، ڈپٹی سپیکر پر جرح کی درخواست مسترد کی ۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون
?️ 23 جولائی 2025اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون اکیسویں صدی میں،
جولائی
بی ڈی ایس تحریک کی اردن کار ریس میں اسرائیل کی شرکت کی مذمت
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل بائیکاٹ تحریک نے اردن میں ہونے والی کار ریس میں
فروری
چوری کی روک تھام پر تقریر کرتے ہوئے برطانوی وزیر کا بیگ چوری !
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: جرم کی روک تھام شعبے کی برطانوی جو ایک کانفرنس
ستمبر
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے اپنی سپورٹ دُگنی کردی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: سرچ انجن گوگل نے اے آئی ایسنشلز کورس، گوگل کیریئر
مئی
امریکی داعشی کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: نیویارک میں ایک وفاقی جج نے کوسووار سے تعلق رکھنے
جولائی
لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا جنگل لگانے کا منصوبہ
?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)پنجاب وزیر اعلی کی ہدایت پر لاہور میں ایشیا کا
جولائی
حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سفارش دے دی
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
مئی
دادو، بھان سید آباد کو سیلاب سے بچانے کیلئے حکام کی سر توڑ کوششیں جاری
?️ 13 ستمبر 2022 دادو: (سچ خبریں) سیلاب کے سبب سندھ کے کئی علاقے تاحال
ستمبر