رسالپور (سچ خبریں) ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں، امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، خطے میں امن چاہتے ہیں ، پاکستان پر امن ملک ہے اور اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق رسالپور پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو تھے، 145 جی ڈی پائلٹس کے ساتھ انجینئرنگ،ائیرڈیفنس سمیت مختلف کورسززکےکیڈٹس نے اپنی تربیت مکمل کی ، بہترین کارکردگی پرکیڈٹس کواعزازی شمشیر اورٹرافیاں دی گئیں۔
ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے گریجویٹ ہونیوالے تمام کیڈٹس سمیت سعودی کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا امید ہے پاس آؤٹ کیڈٹس پاک فضائیہ کی شاندار روایات کو آگے لیکر چلیں گے۔ایئر چیف کا کہنا تھا کہ کیڈٹس خود کو جدید رجحانات سے آگاہ کرنے کیلئے سخت محنت کریں۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتاہے لیکن امن کی ہماری خوہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں ۔
مشہور خبریں۔
بوسنیائی مسلمانوں کے منصوبہ بند قتل عام پر انسانی حقوق کی عالمی تنظمیوں کی مجرمانہ خاموشی
جولائی
افغانستان میں شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں ہالینڈ کا پروجیکشن
فروری
صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کا انکشاف، ایڈوائزری جاری
مارچ
اسرائیل کے دفاعی ادارے کے اربوں ڈالر کیسے ضائع ہوئے؟
دسمبر
اردوغان کے بارے میں زلزلہ متاثرین کی شکایات؛ اداسی غصے میں بدلی
فروری
انسٹاگرام نےصارفین کو بڑی خوش خبری دے دی
نومبر
دیوانِ لاہے نے نیتن یہو کی گرفتاری کی درخواست کو مسترد کیوں کیا ؟
اپریل
زیر التواء مقدمات کا معاملہ،چیف جسٹس نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا
ستمبر