کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 108 افراد کا انتقال

پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے  اس  وبا کی تیسری لہراپنے  زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد انتقال کر گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 537 ہوگئی ہے، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.03 فی صد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو آٹھ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 537 ہوگئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 46 ہزار 467 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 198 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.03 فی صد رہی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 45 ہزار 833 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 43 ہزار 124 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 107 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 172 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 20 لاکھ 56 ہزار 986 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 522 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ88 ہزار 680 ہے۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے ایس او پیزپر عملدرآمد کرنے اور  سخت اقدامات  کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

مشہور خبریں۔

ڈسکہ کی عوام نے عمران خان کے سارے حربے ناکارہ کر دیے:مریم نواز

?️ 21 فروری 2021ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے

بحرینی مزاحمتی تحریک اور اس کے اہم پیغامات ؛ صیہونی کیوں حیرت میں پڑے رہ گئے؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: بحرین کی الاشتر بٹالینز کی صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی

ہم پنجشیر مسئلے کا پرامن حل تلاش کر رہے ہیں:طالبان

?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:طالبان ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ اس گروپ کی افواج

یوکرین جنگ کا رخ بدل دینے والے تین ہتھیار

?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:سی این این نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین

آیت اللہ سیستانی کی نظر میں سید حسن نصراللہ

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں

3 محاذوں پر مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی کوششیں؛ امریکہ اور اسرائیل کی حکمت عملی کیا ہے؟

?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ سمیت خطے میں مزاحمتی گروہوں کا مقابلہ کرنے

یورپ کو ایک بڑے بحران کا سامنا: فرانس

?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں:     ایسے میں جب یورپی ممالک میں توانائی کی قیمتوں

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عرب دنیا کے لیے سنگین خطرہ:خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل

?️ 31 اگست 2025گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عرب دنیا کے لیے سنگین خطرہ:خلیجی تعاون کونسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے