?️
پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کرم میں ضلع کو جانے والی سڑکوں کی طویل بندش کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرم کے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کہا کہ 12 اکتوبر کو مسافر گاڑیوں پر حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سڑکیں بند کی گئی ہیں۔
ضلع میں گزشتہ چند ماہ کے دوران قبائلی اور فرقہ وارانہ تنازعات کے باعث ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں درجنوں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی تھل۔پاراچنار روڈ تین ہفتوں سے بند ہے جس کی وجہ سے 15 لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
جمعرات کو مقامی لوگوں نے کرم کے ضلعی ہیڈکوارٹر پاراچنار سے مارچ شروع کیا، جبکہ علاقے میں تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔
پاراچنار پریس کلب سے شروع ہونے والے مارچ میں بچوں، نوجوانوں اور ہر عمر کے افراد نے شرکت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قبائلی رہنماؤں جلال بنگش اور آغا تجمل حسین نے کہا کہ مرکزی شاہراہ تقریباً ایک ماہ سے بند ہے جس سے مقامی آبادی پھنسی ہوئی ہے۔
جلال بنگش نے مزید کہا کہ 27 دنوں کے انتظار کے بعد اب لوگ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں۔
قبائلی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا مارچ کسی قبیلے یا فرقے کے خلاف نہیں ہے، بلکہ یہ احتجاج ’لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف‘ ہے۔
شام تک مظاہرین 25 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے سمیر کے علاقے میں پہنچ گئے۔
قبائلی عمائدین نے کہا کہ ’ہم یہ غیر مسلح احتجاج ضلع کے تمام قبائل کو امن کا پیغام دینے اور دنیا کو اپنی تکلیف دکھانے کے لیے کر رہے ہیں، جبکہ یہ مارچ تمام سڑکیں کھولنے تک جاری رہے گا۔‘
انہوں نے مسافروں کی سیکیورٹی کا بھی مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ منگل کو لوئر کرم کے علاقے اچٹ میں نامعلوم حملہ آوروں کی گاڑیوں پر فائرنگ سے 2 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔
مقامی پولیس کے مطابق داد کمر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور مشتاق حسین اور وہاب علی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزیر جنگ کا ایک کارکن جاسوسی کے الزام میں گرفتار
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کے گھر کی صفائی کرنے والے
نومبر
نظربند حریت چیئرمین اوردیگرکا کشمیری عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد
?️ 16 جون 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی
جون
پاکستان نے اپنی ائیر لائنز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 26 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور مقامی نجی
جنوری
غزہ میں استقامتی میزائل بیلٹ کے بارے میں صہیونی نیٹ ورک کا دعویٰ
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی چینل کان نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا
اگست
اسلامو فوبیا کے خلاف ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں:چینی صدر
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور
دسمبر
کیا ٹرمپ جنگ بندی اور امن بحال کرنی کی کوششوں کو جاری رکھیں گے
?️ 12 اکتوبر 2025کیا ٹرمپ جنگ بندی اور امن بحال کرنی کی کوششوں کو جاری
اکتوبر
مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈمل جائیں گے: فواد چوہدری
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نےپنجاب کے ہر خاندان کو ہر سال
اکتوبر
عالمی میڈیا اور یوم القدس
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایران کے دار الحکومت تہران اور دیگر شہروں میں عالمی یوم
اپریل